کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ افراد کو کاؤنسلنگ کے لئے وارڈ میں رکھا گیا

0 31
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع میں کورونا وائرس کے گیارہ مشتبہ افراد ملنے سے ضلعے میں سنسنی پھیلا گئی ہے،دو دنوں کے اندر گیارہ مشتبہ افراد ملے ہیں،جن میں چھ کو پٹنہ پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے،وہیں پانچ مشتبہ افراد مریض کو کاؤنسلنگ کے لئے آئسیلوشین وارڈ میں رکھا گیا ہے،جس میں ایک ہی کنبہ کے پانچ مریض مینا دیوی 50 شوہر شنکر سہنی راہے پور وارڈ نمبر 02 تھانہ محی الدین نگر ہے،مینا دیوی کے ساتھ چار پوتے و پوتیاں کو بھی کورونا وائرس  کے مشتبہ مریض ہونے کی وجہ سے آئسولیش وارڈ میں رکھا گیا ہے،جس میں انو کماری 10 ولدابودھ چودھری ،شانتنو کمار (8)انش کمار (7)نیدھی کماری (5) ہے،وہیں صدر اسپتال میں کورونا وائرس کو لیکر اسپتال کے نائب صدر ڈاکٹر اے این شاہی کی صدارت میں ایک نشست منعقد کی گئی،جس میں ڈاکٹر اے این شاہی نے اسپتال کے عملے کو اس بیماری سے بچاؤ کے لئے کئ اہم چیزیں بتائ گئ،انہوں نے کہا کہ بھیڑ بھاڑ ،ریلوے اسٹیشن،مول،بس اسٹینڈ بازار وغیرہ میں جانے سے پرہیز کیا جائے،وہیں ڈاکٹر ناگمنی نے کہا کہ ایک بھی پوجیٹیو معاملہ نہیں ہے،لوکوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے،تیزی سے بخار،سردی کھانسی آئے تو فوراً ڈاکٹر سے ملکر صلاح و مشورہ کرنا چاہئے،موقع پر ڈاکٹر ساجد حسین،محمد معراج،ڈاکٹر محمد جاوید،گیریش کمار وغیرہ موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.