مظفرپور میں کورونا کا قہر بدستور جاری,آج تین نئے متاثر مریض کی تصدیق,تعداد ہوئی 46,صحتیاب ہونے والے مریض کی تعداد ہوئی 24

0 71

 

عبدالخالق قاسمی

مظفر پور / ضلع میں کورونا متاثر مریض کا سلسلہ جاری ہے،آج ضلع میں 3 کورونا انفیکشن کے مریض ملے ہیں۔تصدیق شدہ تینوں مریض کو الگ تھلگ آسولیشن سینٹر میں ڈالا گیا ہے۔مشہری حلقہ سے تعلق رکھنے والا ایک مریض 30 سال کا ہے, جو اتر پردیش کے نوئیڈا سے آیا تھا۔اس کے قریبی رابطے کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دوسرا مریض سکرا سے تعلق رکھتا ہے،جس کی عمر 65 سال کی ہے دہلی سے آیا تھا تیسرا مریض بھی سکرا سے ہی تعلق رکھتا ہے،عمر 36 سال ہے ممبئی سے آیا تھا ۔وہ سب اپنے بلاکس کے قرنطینہ مراکز میں ہیں,
مظفر پور ڈی ایم نے 3 کورونا مریضوں کی تصدیق کردی ہے,اور انہیں کوویڈ کیئر سنٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا مناسب علاج چل رہا ہے, اس طرح ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔یہ بھی ایک راحت کی بات آئی ہیکہ کہ کل صحت یاب ہونے والے 05 کورونا مثبت مریضوں میں سے ایک مشہری ، دو مرول اور ایک پارو اور ایک سکرا کے ہیں جنکی آج چھٹی کردی گئی ہے۔تمام صحتیاب مریضوں کو ڈی ایم چندر شیکھر نے مبارکباد دیتے ہوئے۔تمام 5 افراد کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیا ہے,مظفر پور ضلع میں کورونا کی جنگ جیتنے والے مریضوں کی تعداد 24 ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے ایک بار پھر ضلع بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن اور معاشرتی دوری کے قواعد پر مکمل طور پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گھر سے صرف اسی صورت میں نکلیں جب بالکل ضروری ہو۔ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں۔ ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔خاص طور پر چھوٹے بچوں ، بوڑھوں اور بیماروں کو ایسے جگہوں پر گھومنا نہیں چاہئے۔ یہ احتیاط ضروری ہے۔ صرف ان کو اپنانے سے ہی آپ جلد ہی کورونا بحران پر قابو پاسکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.