*میری زندگی کا سب سے خوش نصیب لمحہ

0 48

 

 

 

*تعاون کیلے شاہنوازبدرقاسمی اور مولانا شبلی قاسمی کا دلی شکریہ*

دارالعلوم حسینیہ اییا نگر آرکے پورم بنگلور سے اپنے گھر ارریا ضلع کے گرییا جانے کے لئے چالیس طلبہ کا کافلہ اپنے استاد اقبال احمد کے ساتھ آج دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر پہونچا جہاں ریلوے انتظامیہ نے اسے دوبارہ ٹرین پر مدہوبنی کے لیے بیٹھا دیا
جب یہ کافلہ مدہوبنی پہونچا تو یہاں کسی نے بھی کوئی رہنمائی نہی کی
اب یہ طلبہ یہاں سے پیدل ہی چل پڑے این ایچ پکڑنے کے لئے چل پڑے
میں آفتاب عالم مدہوبنی سے آرہا تھا کہ ہماری نظر ان معصوم بچوں کے کافلہ پر پڑی جسے دیکھ کر ہمیں رہا نہیں گیا اور میں نے اس کی رہنمائی اور مدد کرنے کا فیصلہ کیا میں نے گاڑی رکوائی اور ان بچوں سے گفتگو کی بچوں نے روتے ہوئے کہا کہ ہم نے چار دن سے کھانا نہیں کھایا ہے
میں گھر آکر اپنے گاؤں کے نوجوان کار کن اکبر علی کو فون کیا اور اسے لیکر ان بچوں کی مدد کے لئے گھر سے نکل پڑا
سب سے پہلے ان بچوں کے لئے بسکٹ اور پانی خریدا اور ان کو لاکر رام پٹی ہاٹ پر بیٹھایا اور بچوں کے درمیان بسکٹ و پانی تقسیم کیا
پھر اس کی جانکاری بہار نامہ واٹس ایپ گروپ کو دی بعدہ فعال و متحرک نوجوان سماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی سے رابطہ کیا جنہوں نے فوری طور پر ہماری رہنمائی کی اور ہمیں حوصلہ دیا
پھر ہماری گفتگو ناظم امارت شرعیہ مولانا شبلی القاسمی صاحب سے ہوئی حضرت ہمیں کافی حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ سب سے پہلے ان کے کھانے کا انتظام کیجئے اور والد و بھائی بن کر ان کی خدمت کیجئے اور ہم امارت شرعیہ کے طرف سے بس کا انتظام کر رہے ہیں اور آپ بچوں کی نگرانی کیجئے اور کہیں بھی پیدل نہ جانے دیں اور اگر آپ سے بس کا انتظام ہو جاتا ہے تو کیجئے پیسہ امارت شرعیہ ادا کرے گی اور مستقبل ہم سے ناظم صاحب رابطہ کرتے رہے-
اس بیچ ڈاکٹر فیاض صاحب ایم ایل اے کے بھائی پپو صاحب نے بھی رابطہ کیا اور گاڑی کے بھیجنے کی بات کی
اسی درمیان شاہنواز بدر قاسمی نے فون کانفرنس کے ذریعے بہار کے ہوم سکریٹری جناب عامر سبحانی صاحب سے ہماری گفتگو کرا دی
عامر سبحانی صاحب نے بھی حوصلہ افزائی کی اور مکمل پتہ لیا اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاڑی مہیا کرانے کی یقین دہانی کی
جسکے تھوڑی دیر بعد ہی ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹے کے وقفے سے بس بھی آگئی
اسی درمیان غوث نگر کے کئی ساتھیوں نےکسی نے سموسہ کسی نے بسکٹ کسی چاے وغیرہ کے ذریعہ مہمان رسول کی خدمت کی جس میں ایک نام ہمارے وطنی بھائی انیل کمار جیل گیٹ کا بھی شامل ہے
واضح رہے کہ یہ حوصلہ ہم نے بہار نامہ کے ذریعہ شاہنواز بدر قاسمی کے کارکردگی کی خبروں سے پایا ہے
اخیر میں دعا ہے کہ اللہ ہم تمام ساتھیوں کی اس حقیر سی کاوشوں کو قبول فرمائے
اور طلبہ و اساتذہ کو خیریت و عافیت سے منزل تک پہونچا دے آمین

آپ کا بھائی
آفتاب عالم قاسمی(پرسامدہوبنی) 9534321194

Leave A Reply

Your email address will not be published.