سی جے ایم عدالت میں مظفر پور کے بی جے پی ایم پی اجے نشاد کے خلاف متنازع بیان دینے پر مقدمہ درج,سماعت 28 مئی کو

0 183

 

 

28 مئی کوعبدالخالق القاسمی

مظفرپور/سماجی کارکن محمد نسیم احمد نے مظفر پور کے رکن اسمبلی اجے نشاد کے خلاف سی جے ایم عدالت میں مقدمہ درج کروایا ہے,حالیہ دنوں میں ہی ممبر پارلیمنٹ اجے نشاد نے تبلیغی جماعت کو دہشت گرد بتاکر مولانا سعد اور تبلیغی جماعت پر سخت کاروائی کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا,وہیں ممبر پارلیمنٹ نے مدارس اسلامیہ کو بھی نہیں بخشا اور وہاں پڑھنے والے طلباء کو بھی نشانہ بنایا جس میں ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ کہ ان مدرسوں میں بچوں کو صرف اسلام کی تعلیم دی جاتی جس سے بچوں کے اندر ملک کے تئیں محبت و عقیدت نہیں ہوتی,جو اسلام نہیں بتاتا وہ چیز ان مدرسوں میں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے جس سے بچے شدت پسند بن جاتے ہیں,اس متنازع بیان کو لیکر مسلم طبقہ میں غم و غصہ کا ماحول ہے,لوگوں کا کہنا ہیکہ اس طرح کی متنازع بیان بازی بہار کو گجرات بنانے کی کوشش ہے,ہم بہار کو گجرات نہیں بننے دینگے,مسلم سماج کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ حکومت ایسے ایم پی پر لگام لگائے,اور اس پر سخت سے سخت کاروائی کرے,اس سلسلے میں سی جے ایم عدالت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کی سماعت 28 مئی کو ہوگی,واضح رہے کہ ممبر پارلیمنٹ اجے نشاد نے اس سے پہلے بھی متنازع بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کو چاہیے کے تبلیغی جماعت والوں کو دہشتگرد قرار دیکر انہیں گولی مروا دے جس کے بعد سے ہی ایم پی سرخیوں میں ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.