مسلمان اِن مشکل حالات میں اپنے قیمتی وقت کو عبادت میں صرف کریں :قاری شعیب احمد نوادہ

0 141

 

(3/اپریل )کورونا واٸرس کی وجہ سے اس وقت عالم دنیا جن حالات سے دو چار ہے ایسے حالات میں مسلمانوں کو چاہیٸے کہ اپنے رشتے کو اپنے رب سے مضبوط کریں، مذکورہ باتیں مشہور شخصیت حضرت الحاج قاری شعیب احمد صاحب دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصارنگر و کنوینر اصلاح معاشرہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع نوادہ نے فرماٸی مزید کہا کہ چونکہ مصاٸب کا سب سے بڑا سبب اللہ تعالیٰ کی گرفت اور اس کا عذاب ہے، مصاٸب سے بچنے کا قرآنی علاج یہ ہیکہ اپنے گناہوں پر استغفار کیا جاٸے، خود اور گھر کے دیگر تمام افراد کو پنج وقتہ نماز پابندی سے پڑھنے کی تاکید کی جاٸے، قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کیا جاٸے، اس وقت حکومت کی طرف سے ہنگامی حالات کا اعلان ہونے کی وجہ سے بہت سے وہ لوگ جو روز مرہ مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کی پرورش کرتے تھے ان کا ذریعہ معاش فی الحال نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ہمیں چاہیٸے کہ ان حضرات کا تعاون کریں انسانیت کی بنیاد پر سب کی مدد کرنی چاہئیے، مدارس و مکاتب کا اس ماہ مبارک میں بطور خاص خیال رکھیں اور تعاون پہونچانے کی صورت بناٸیں، صحت کی حفاظت کے سلسلے میں حکومت اور ڈاکٹر کی طرف سے جن ہدایات کی تاکید کی گٸی ہے اُن پر عمل کا اہتمام کیا جاٸے اور اپنے بچوں رشتہ داروں سے کرانے کی کوشش کی جاٸے، لاک ڈاٶن میں ہم سب اپنے آپ کو گھر تک محدود کریں، تراویح و فرض نمازوں کا اہتمام اپنے گھروں میں ضرور کریں ہرگز اِس سلسلے میں کوتاہی نہ کریں، اپنے بچوں کو سمجھاٸیں اللہ سے ڈرنے کی تاکید کریں اگر اب بھی ہمارا عمل ویسا ہی پہلے کی طرح رہا تو غور کریں کہ کب ہماری اصلاح ہوگی خوب غور کریں تنہاٸی میں سوچیں ،ہم سب ارادہ کریں کہ ہم اپنے علما ٸے کرام اور بطور خاص حضرت امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کی ھدایات پر عمل کریں گے اور اس سال ملک وملت کی حفاظت کے لئے بغیر خریداری کے عید مناٸیں گے اور اپنے قیمتی اوقات کو عبادت و ریاضت میں صرف کریں گے اور اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے، جب ہم سے ہمارا رب راضی ہوجاٸے گا سارے مصاٸب و مشکلات ان شاء اللہ دور ہوتے چلے جاٸیں گے اللہ ہم سب کی حفاظت فرماٸے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.