رمضان المبارک کا پاک مہینہ

0 20

رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جب اللہ اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اپنی محبت کی کرم نوازی کی اتنی بارش کرتا ہے کہ ہمارا دامن تر ہوجاتا ہے اس مبارک مہینے کی بہت بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے شر

کو انسان سے دور کردیا جاتا ہے اور یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ اسپیشل آفر دی جاتی ہیں، چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا اجر وثواب دو گنا ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے میں اپنی رحمتوں اور برکتوں کے خزانے کھول دیتا ہے،، مقدس اور برکت اور رحمت سے بھرا رمضان کا مہینہ ہر بندے کے لئے نعمت ہے رمضان میں دن بھر بھوکے پیاسے رہ کر خدا کو یاد کرنا اس مبارک مہینے میں قر آن جیسی مقدس کتاب کو اتاراہے،، اور جو چاہے جھولیاں بھر بھر کر لے جائے، ان دنوں میں ایک مسلمان پر حقیقی مسلمان ہونے کا بھی رنگ نظر آتا ہے اور وہ ہروہ کام کرتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی مرضی و خوشنودی ہوتی ہے عام مہینوں میں انسان شاید اپنی ضروریات زندگی میں مگن ہوکر اپنے ارد گرد دھیان نہیں دیتا مگر رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جب انسان کے اندر احساس ہمدردی جیسے جزبات بڑی شدت سے ابھرتے ہیں بھوک پیاس برداشت کرنا وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہے پھر اندر کہیں اندر سویا ہوا ضمیر ارد گرد لگتا، لوگوں کی بھوک کو محسوس کرنے لگتا، انسان اس کے درد محسوس کرتا ہے جب انسان کے اندر احساس ہمدردی ہوتی ہے تو پھر وہ اپنے آس پاس موجود ضرورت مندوں کا بھی احساس کرتا ہے اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی طرف دوگنا ملتا ہے اللہ تعالیٰ اس بندے کے تمام مشکلات دورکر دیتا ہے،مسلمان کرونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں تراویح، نماز ذکر واذکار اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور پورے امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے غریب بھائی کا بھی پورا پورا دھیان دیں
سلمان کبیرنگری ایڈیٹر نئی روشنی برینیاں سنت کبیر نگر اترپردیش

Leave A Reply

Your email address will not be published.