سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رمضان گزاریں

0 125

مفتی شہاب الدین القاسمی:

رمضان المبارک کا مہینہ یقیناً رحمت ومغفرت اور جہنم سے چھٹکارے کا مہینہ ہے, جو مومن ان ایام میں روزہ اور راتوں میں قیام (تراویح )کا اہتمام کر ے گا اس کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں,اس مہینہ میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر ہوجاتا ہے گویا اس مہینے میں اللہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نچھاور کر دیتا ہے, پس مسلمانوں کو چاہئیے کہ رجوع الی اللہ اور استغفار و توبہ کے ذریعہ اللہ کو راضی کر ے, رمضان میں خاص طور پر نماز تراویح کا اہتمام کریں کیونکہ اس وقت پورے ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس پر عمل کرنا (سماجی فاصلہ۰احتیاطی تدابیر اختیار کر نا ) بے حد ضروری ہے لہذا وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہو ے اپنے اپنے گھروں میں نماز تراویح کا اہتمام کریں گھروں کو عبادت گاہ بنا لیں اور اگر حافظ اپنے پاس ہے تو ختم قرآن کا اہتمام کریں ورنہ سورہ تراویح پڑھیں اس ماہ مبارک میں چار چیزوں کی خوب کثرت کریں کلمہ طیبہ استغفار جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ چونکہ نزولِ قرآن کامہینہ ہے اسی ماہِ مبارک میں قرآن نازل ہوا اس لئے قرآن کریم کی تلاوت زیادہ. سے زیادہ کریں درود شریف اور دعاؤں کا اہتمام کریں کیوں کہ اللہ کے رسول کی حديث ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہے کہ دعا مومن کے لیے ہتھیار اور عبادتوں مغز ہے (الدعا مخ العبادۃ ) خصوصاً افطار و سحر کے وقت خوب گریہ وزاری کے ساتھ دعا کریں کہ اللہ پاک پوری انسانیت پر رحم فرمائے اور اس وبائی امراض کے عذاب سے نجات عطا فرمائے اللھم ارفع عنا البلاء والوباء اور رمضان کا سب سے بڑا عمل جو فرض اور اسلام کا اہم رکن ہے وہ روزہ ہے جو ہر مسلمان عاقل و بالغ مرد و عورت پر فرض ہے یایھا الذین آمنوا کتب علیکُم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون الآیۃ سورہ بقرہ اس خوب اہتمام کر ے اور ایک دوسری جگہ اللہ فرماتا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اورمیں ہی اس کابدلہ دوں گا (الصوم لی وانا اجزی بہ )اور رمضان غم گسار ی کا بھی مہینہ ہے اس لئے اس با برکت مہینہ میں غریبوں اور محتاجوں اورمسکینوں کا خوب خیال رکھیں اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.