لاک ڈاون میں پھنسے 6 سالہ شادمان فریدی نے روزہ رکھ کر اللّٰہ سے اپنے والد کے یہاں آنے کی دعا مانگی

0 72

 

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے چکبہاؤالدین پنچایت میں واقع الحسن ٹیچرس ٹریننگ کالج منتظمہ کمیٹی کے ممبر افتخار فریدی عرف محمد سونو کا 6 سالہ بیٹا ننھے روزے دار شادمان فریدی نے پہلا روزہ رکھ کر اللّٰہ تبارک و تعالیٰ سے دعا مانگی کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ ہمیں جلد از جلد اپنے والد محترم سے ملا دیں،واضح ہوکہ گزشتہ ماہ مارچ میں شادمان فریدی اپنی والدہ کے ساتھ اپنے ننھیال رانچی گیا تھا اسی درمیان پورے ملک میں اچانک لاک ڈاون لگنے کی وجہ سے وہ اپنے ننھیال میں ہی پھنس گیا،شادمان فریدی نے روزہ رکھ کر اللّٰہ سے دعا کی کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ جلد از جلد کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہندوستان کے تمام باشندگان کو محفوظ عطا فرمائے اور جو اس مہلک وبا میں مبتلا ہیں انھیں جلد از شفائے کاملہ عطا فرما،آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.