رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے عبادات میں قیمتی وقت کو لگائیں غیر شرعی عمل اور خلاف قانون عمل سے بچیں:قاری شعیب احمد

0 92

 

نوادہ (19اپریل) رمضان المبارک مقدس و متبرک مہینہ ہے یہی وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآن کریم کا نزول ہوا، پوری دنیا کے مسلمان اس مقدس مہینہ کے ایام کو عبادات میں گذارتے ہیں اس مہینہ کے اعمال کا ثواب بھی زیادہ ہے،اس ماہ مبارک میں روزہ ، تراویح، شب قدر کی عبادت ،افطاری، زکوٰة، صدقات کی ادائیگی، دعا ٕتوبہ استغفار، و دیگر عبادات کی کثرت اور نیک اعمال کا اہتمام کرنا بے انتہا فضیلت کا حامل ہے، مذکورہ باتیں مشہور شخصیت کنوینر تحریک اصلاح معاشرہ مسلم پرسنل لابورڈ ضلع نوادہ حضرت الحاج قاری شعیب احمد ناظم مدرسہ عظمتیہ انصارنگر نوادہ نے فرماٸی مزید فرمایا کہ بد قسمتی سے اس وقت پوری دنیا کرونا واٸرس جیسے مہلک وبا کی زد میں ہے جس کی وجہ کر بیماری سے بچاؤ کے لئے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے ہمارا ملک ہندستان بھی لاک ڈاؤن کے دور سے گذر رہا ہے،رمضان المبارک کی آمد بھی قریب ہے،اس ماہ مبارک کے اعمال ہم موجودہ حالات کے مطابق کیسے انجام دیں اس کی وضاحت ومتفقہ فیصلہ اور ضابطہ ملک کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اپنے لیٹر پیڈ پر جاری فرمایا ہے اس سلسلے میں واضح ھدایت امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھارکھند کے امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم نے دی ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ھدایت پر خود بھی عمل کریں اور اپنے بھاٸیوں کو بھی عمل کرانے کی کوشش کریں، تراویح کا اہتمام ضرور کریں لیکن اپنے گھروں میں اپنے گھر کے افراد کے ساتھ تراویح پڑھیں، باہر اور دوسرے گھر کے افراد کو اپنے گھر میں جمع کرکے ہر گز ہرگز تراویح کا اہتمام نہ کریں،اپنے گھروں میں باہر کے حفاظ کے ذریعہ ہرگز ختم تراویح کا اہتمام نہ کرائیں اور لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کریں، مساجد میں بھی دو تین افراد کے ساتھ ملکر تراویح کی جماعت کرلیں اس سے زاٸد افراد کو ہرگز جمع ہونے نہ دیں، اگرچہ دل ماننے کو تیار نہیں ہے لیکن اس مہلک وباء سے حفاظت کے لئے بھیڑ سے بچنا نہایت ہی ضروری بتایا گیا ہے، لہذا ہم سب کے لئے اسی طرح عمل کرنے میں فی الحال بھلائی ہے،اس ماہ مبارک میں مدارس کے لئے وصولی کا نظام بھی لاک ڈاؤن کیوجہ کر متأثر ہوگا لہذا تمام ہی احباب اس طرف بھی خاص توجہ دیں اور غور کریں کہ مدارس کا نظام کیسے آگے جاری رہے اس کے لئےکیا راہ اختیار کیا جائے،اس سال اجتماعی افطار سے بھی پرہیز کرنے کی ھدایت ہے، لہذا اس پر بھی عمل کریں اور بطور خاص کرونا وائرس کی حفاظت کے لئےدعا کا اہتمام کریں اپنے آپ کو اپنے بچوں کو گھر میں ہی محفوظ رکھیں باہر ہرگز جانےنہ دیں اس طرح کی ھدایات شہر نوادہ کے دیگر علمائے کرام میں حضرت مولانا اقبال احمد خطیب مدینہ مسجد نوادہ حضرت قاری مقصود احمد نعمانی خطیب جامع مسجد انصارنگر حضرت مولانا نعمان اخترفائق جمالی مہتمم دارالعلوم فیض الباری بھدونی شریف حضرت مفتی شفقت فاتح قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ مغلاکھار حضرت قاری شوکت مظاہری امام مسجد عمر کمالپور حضرت مولانا جہانگیر قادری صدر تنظیم علمائےحق نوادہ حضرت قاری شہادت حسین قاسمی امام مسجد بیت المکرم بھدونی حضرت قاضی ضیا ءالدین مظاہری نائب مہتمم دارالعلوم رحمانیہ بھدونی شریف حضرت مولانا ارشد افضلی خانقاہ افضلیہ مستان گنج حضرت مولانا نصیرالدین مظاہری حضرت مولانا نازش کریم حضرت مولانا معراج قاسمی حضرت مولانا عمران صاحب و دیگراٸمہ علمائے کرام نے بھی کی ہے،لہذا مبارک مہینہ میں جو بھی عمل کریں اپنے اٸمہ کرام علمائے عظام کے مشورہ سے کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.