بے سہاروں کی مدد کیلئے صوبائی اقلیتی سیل لوجپا کے جنرل سیکریٹری محمد قدوس عثمانی مسیحا بن کر آئے میدان میں

0 113

 

کورونا وائرس کی اس مہاماری میں قدوس عثمانی نے ملک بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے لوگوں کے درمیان غذائی اجناس تقسیم کیا,

عبدالخالق القاسمی

دربھنگہ/کورونا وائرس کی مہاری نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے,اس مصیبت کی گھڑی میں.غریبوں,بیواؤں,یتیموں,مسکینوں کی خدمت کرنا بڑی عبادت ہے,ایسے برے وقت میں صوبائی اقلیتی سیل لوجپا بہار کے جنرل سکریٹری محمد قدوس عثمانی نے ملک بھر کے مختلف مقامات پر پھنسے غریب مزدور بے سہارا لوگوں کے لئے مسیحا بن کر میدان میں اترے ہیں اور غریبوں,بے کسوں,بے سہارا لوگوں کی امداد کے لئے گاؤں گاؤں کا سفر کرکے ان کی اعانت و امداد کر رہے ہیں,ابتک ہزاروں لوگوں کے درمیان راحتی اشیاء پہونچا کر ان کو قلبی سکون دے چکے ہیں,صوبائی اقلتی سیل لوجپا بہار کے جنرل سکریٹری محمد قدوس عثمانی نے اپنی طرف سے دربھنگہ,کیوٹی,پتھراء,کھرما,کوئلہ استھان,برھئی,ننورامیں اس مہاماری کے عالم میں غریبوں,مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کے درمیان غذائی اجناس تقسیم کا اہتمام کیا,انہوں نے غذائی اجناس تقسیم کرکے دیگر تنظیموں اور سماجی خدمتگاروں کو سبق دیا ہے جو واقعی میں انتہائی بہتر اور قابل ستائش قدم ہے,اس مستحسن اقدام کی دانشوران میں ستائش کی جارہی ہے,اس موقع پر محمد قدوس عثمانی نے صحافی کو بتایا کہ غریب بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنے سے مجھے قلبی خوشی ملتی ہے, کورونا وائرس کی اس مہاماری میں محتاجوں کی امداد کرنا میری اولین ترجیح ہے,انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اپنے توسط سے راجدھانی دہلی کے متعدد مقامات پر پھنسے بھوکے مزدور بے کس طبقہ کے درمیان شدید معیشتی بحران میں ان کی حفاظت کے لئے 500 لوگوں کے درمیان غذائی اجناس تقسیم کروایا وہیں شہزادہ باغ اندر لوک مکی جامع مسجد دہلی کے امام و خطیب مفتی مولانا شہاب الدین قاسمی کے ہاتھوں اس علاقہ میں پھنسے سینکڑوں لوگوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کا اہتمام کروایا,جبکہ شمس العلوم شاہدرہ میں تقریبا 150 پھنسے طلباء و اساتذہ کے کھانے پینے کا بندو بست میرے توسط سے کیا گیا,راحتی اشیاء میں چاول,دال,چنا, آلو,پیاز,تیل چینی سمیت دیگر خوردنی چیزیں شامل ہے, انہوں نے اس موقع پر مولانا محب الحق قاسمی ٹرسٹ کا مختصر تعارف بھی کرایا اور کہا کہ اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف رفاہی کام ہوتے ہیں,جیسے سخت سردی کے موسم میں غریبوں میں کمبل تقسیم کرنا,پانی پینے کے لئے ہینڈ پائپ کا انتظام,اور غریبوں کے علاج کا مفت اہتمام کیا جاتا ہے,اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک ہیلتھ کیئر بھی بڑی کامیابی کے خدمات انجام دے رہا ہے,جگہ جگہ طبی کیمپ بھی لگایا جاتا ہے,جس میں غریب طبقہ کے لوگوں کو مفت دوا فراہم کی جاتی ہے,انہوں نے اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے ہیلتھ کیئر کے مقصد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ,مجھے شہرت کی ضرورت نہیں علاقہ میں بہتر طبی خدمات مہیا کرانے کے مقصد سے اس ہیلتھ کیئر کی بنیاد ڈالی ہے,تاکہ یہاں کے لوگوں کو بہتر طبی خدمات مہیا کرائی جاسکے اور الحمداللہ اس مہم میں ہم کامیاب ہیں,واضح رہے کہ محمد قدوس عثمانی صاحب لوجپا اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری ہیں,اور سماج کے دبے کچلے دینی و دنیوی تعلیم سے بے زار لوگوں کے لئے قوم کے مسیحا سمجھے جاتے ہیں,اپنے علاقہ میں غریبوں, مسکینوں,بے سہارا لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین قدم ہے,جس کی خوب پذیرائی بھی ہورہی ہے,آنے والے وقت میں اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.