انتظامیہ دباؤ میں آکر دیا سنگھرش سمیتی کے بینر تلے جاری ستیہ گرہ پروگرام کو ختم کرنے کی ہدایت

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)آئین بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے جاری ستیہ گرہ احتجاجی مظاہرہ کو اچانک سیاسی دباؤ میں آتے ہوئے انتظامیہ نے ستیہ گرہ کے ترجمان کو ختم کروانے کی ہدایت نافذ کر دیا اس بات کو لیکر لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے،واضح ہوکہ سمستی پور میں سویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلےNRC/NRP/CAA کے خلاف ستہ گرہ پروگرام منعقد کرنے کو لیکر سویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے ترجمان تنویر عالم تنہا نے صدر ایس ڈی او کو درخواست دیکر ستہ گرہ شروع کرنے کی اجازت طلب کیا تھا،اسکے بعد صدر ایس ڈی او نے مکتوب نمبر 31  جاری کر ستیہ گرہ شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن جب ستیہ گرہ شروع ہؤا اور لوگوں کا ہجوم امڈنے لگا تو سیاہ قانون نافذ کراونے والے لوگوں کے پیٹ میں کھلبلی مچنے لگے اسکے بعد انتظامیہ پر دباؤ بنانا شروع کیا اسکے بعد انتظامیہ سیاسی قائدین کے دباؤ میں آکر مکتوب نمبر 78 جاری کر ستہ گرہ پروگرام کو ختم کرنے کی ہدایت دی ہے،مکتوب میں انتظامیہ نے تحریر کیا کہ ضلع میں ایک ہی مظاہرے کی جگہ ہے لیکن دیگر پارٹیوں کے ذریعہ بھی مظاہرہ کرنے کو لیکر اپیل کی جا رہی ہے،اسلئے آپ سے درخواست کی جا رہی ہے کہ ستہ گرہ پروگرام کو ختم کیا جائے،

Comments are closed.

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com