قمرمصباحی کوبہاراسٹیٹ اردوٹیچرس ایسوسی ایشن کاریاستی صدربنائےجانے پرمولاناظفرامام امجدی کی نیک خواہشات

سیتامڑھی( نامہ نگار/ اسٹار نیوز ٹوڈے )ضلع کےبوکھڑابلاک کےبنول گاؤں سےتعلق رکھنے والےبہاراسٹیٹ اردوٹیچرس ایسوسی ایشن کےنومنتخب ریاستی صدرقمرمصباحی کئی خصوصیات کے مالک رہےہیں طالب علمی کےزمانے میں وہ جماعت ثالثہ سے ہی مختلف طلبہ انجمن اور تنظیموں کی صدارت کےساتھ ساتھ مشہور تنظیم رضااسلامک مشن پوکھریراشریف سیتامڑھی آف بہارکی نظامت اوربہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سےملحقہ مدرسہ بحرالعلوم قادریہ باتھ اصلی ضلع سیتامڑھی میں پرنسپل کےعہدہ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔مذکورہ باتیں مولاناظفرامام امجدی نےقمر مصباحی کوبہاراسٹیٹ اردوٹیچرس ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ)کاصدرمنتخب کئےجانے پراپنے نیک خواہشات میں کہیں۔انہوں نےکہا پہلےموصوف ریاستی نائب صدرکے
عہدہ پرفائزتھےجو ایک منکسرالمزاج اور کشادہ طبیعت کےمالک ہیں سماجی وملی مسائل کےلئےہمیشہ فکرمند رہتے ہیں’اردو معلم ہونےکےناطےاس کےعروج وارتقاءکےلئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں(BSUTA) کےریا ستی صدر بنائے جانے سے پہلے بھی ریاست گیرسطح پرکافی سرگرم رہےہیں’اردو بنگلہ اسپیشل ٹی ای ٹی بحالی کے پیچ وخم کو سلجھانےمیں موصوف کااہم رول رہا ہے۔اردوداں طبقہ ان کی کاوشوں کوکبھی فراموش نہیں کر سکتادورحاضرمیں اردو اپنے وجود کے بقاء کی لڑائی لڑتی ہوئی نظر آرہی ہےہرسطح پراس کے ساتھ متعصبانہ سلوک کیاجارہاہے’ایک مخصوص مذہب سےاس کارشتہ جوڑاجارہا ہےجبکہ زبان کاکوئی مذہب نہیں ہوتا’زعفرانی طاقتیں پروپیگنڈہ کرکے سرکاری دفتروں اور اسکولوں سے حتی المقدور ناپاک سازشیں کر رہی ہیں اس کی تازہ مثال ششماہی امتحان میں اردو داں بچوں کےلئےاردوسوالنامےکی عدم فراہمی ہےجوقابل مذمت ہےایسےنازک حالات میں مولانا مصباحی کاریاستی صدرمنتخب کیاجانااردوزبان کےلئےتریاق ثابت ہوگا۔امیدہےکہ موصوف اپنے اختیارات کابھرپوراستعمال کرکےاردوکوجائز مقام دلانےکی سعی کریں گے اورسرکاری دفاتر واسکولوں میں اس کی رسائی کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کریں گے۔واضح رہےکہ سنی علماءکونسل کی پوری ٹیم نےاس عظیم کامیابی پرمباکبادی پیش کی ہے۔

Comments are closed.

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com