سمستی پور میں بائیک پر سوار تین جرائم پیشہ افراد نے گھر میں گھس کر ماری گولی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے بربٹہ گاؤں میں آپسی تنازعہ کو لیکر سوئے ہوئے حالت میں ایک گھر میں گھس کر تابڑ توڑ فائرنگ کر بری طرح سے زخمی ہو گیا،واضح ہوکہ سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے بربٹہ گاؤں میں آپسی تنازعہ کو لیکر بدمعاشوں نے گوتم کمار سنگھ (21)ولد سنجے کمار سنگھ کو  تابڑ توڑ گولی مار کر بری طرح سے زخمی کر دیا،زخمی حالت میں لواحقین نے آناً فاناً میں صدر اسپتال میں داخل کرایا،وہیں نمائندہ کو اہل خانہ نے بتایا کہ گاؤں کے ہی ایک فریق سے کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا،اسی تنازعہ کو لیکر دوسرے فریق کی خاتون نے   میرے بیٹے اور بھتیجے کو روک کر مقدمہ اٹھانے کی دھمکی دی تھی اور مقدمہ نہ اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی،اور گزشتہ شب اسی خاندان کے تین نقاب پوش لوگوں نے سوئے ہوئے حالت میں گولی مار دی،اسکے بعد ہم لوگوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے فوراً علاج شروع کر دیا،وہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ مذکورہ شخص اب خطرے سے باہر ہے،وہیں مقتول کے لواحقین نے بدمعاش کی شناخت ششی رائے ولد باسودیو رائے بربٹہ تھانہ مسری گھراری کے طور پر کی ہے

Comments are closed.

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com