Select your Top Menu from wp menus
سرخیاں

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا میوات ہریانہ کا دورہ

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا میوات ہریانہ کا دورہ

*حضرت مفتی ظفرالدین* صاحب رح سابق صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے فرزند *ماسٹر قاسم صاحب* مہتمم مدرسہ افضل العلوم مہو میوات
کی دعوت پر
*جمعیۃ علماء صوبہ دہلی* کے ذمہ داران جیسے…….
*مولانا محمد داؤد امینی* نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی و مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی
*مولانا محمد جاوید* صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری
جمعیۃ علماء صوبہ دہلی
*مولانا محمد عارف* قاسمی چئرمین آل انڈیا امام فاؤنڈیشن
*قاری احرارالحق جوہر* قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی
*قاری محمد شاہد بدری* صدر جمعیۃ علماء شمالی دہلی نے علاقہ میوات کا دورہ کیا
*جمعیۃ علماء صوبہ دہلی* کے زیر اہتمام حضرت مفتی ظفرالدین صاحب رح پر منعقد ہونے جارہے *سیمینار* کے سلسلے میں
*علاقہ میوات* کی قدیم تاریخ
*یہاں کی دعوتی و تعلیمی* خدمات اور موجودہ سرگرمیاں
*بالخصوص* حضرت مفتی صاحب رح کے خانوادہ کی موجودہ دینی تعلیمی و سماجی خدمات کا معائنہ
*حضرت مفتی* صاحب رح کی مجاہدانہ کاوشوں کی تفصیلی جانکاری وغیرہ حاصل کیں
واضح رہے حضرت مفتی صاحب رح کا وطن عزیز علاقہ میوات کا مشہور گاؤں مہو تھا
*فیروز پور جھرکہ* کی اونچی پہاڑی ( جھیری) پر قائم شدہ قدیم مسجد و مستان شاہ کی خانقاہ پر بھی حاضری دی
یہاں سبھی نے نماز ظہر ادا کی اور دعاء کی
*ماسٹر قاسم صاحب* نے دہلی جمعیۃ کے مہمانوں کے لئے عظیم الشان استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مدرسہ افضل العلوم مہو کی تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کی تدریسی و تربیتی نظام و ترتیب سے روشناس کرایا
ماسٹر صاحب نے شاندار ضیافت کا بھی اہتمام کیا
آخر میں دیر شام دہلی کے لئے روانگی ہوئی
*از*…
دفتر نشرواشاعت
مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی
3 دسمبر 2019

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com