Select your Top Menu from wp menus

سٹی   فٹبال گروپ  نے انڈیا سُپر لیگ کی ٹیم  ممبئی سٹی  ایف سیمیں بڑی  حصہ داری خریدی

سٹی   فٹبال گروپ  نے انڈیا سُپر لیگ کی ٹیم  ممبئی سٹی  ایف سیمیں بڑی  حصہ داری خریدی

l ممبئی سٹی ایف  سی میں 65% حصہ داری  لینے کیلئے  سٹی فٹبال گروپ( CFG)   رضامند

l انڈین  سپر لیگ کی ٹیم، سٹی  فٹبال   گروپ(سی ایف  جی)  نیٹ  ورک کا  آٹھواں کلب ہوگی

l  ایکٹر اور فلم  پروڈیوسر رنبیر  کپور مائنارٹی  شیئر ہولڈر  کے طور پر  کلب کے ساتھ جڑے رہیں گے

l ڈیمین ولوبی، سٹی فٹبال گروپ انڈیا کے سی ای او   ہونگے۔

             ممبئی(بھارت) ،مینچسٹر( انگلینڈ)۔28؍ نومبر۔  بھارتیہ فٹبال  کیلئے آج بڑا دن ہے۔  عالمی   شہرت یافتہ   سٹی فٹبال  گروپ( سی  ایف جی) نے انڈین  سپر لیگ کی ٹیم ممبئی سٹی ایف    سی میں  میجورٹی سٹیک حاصل کرنے  کے  سمجھوتے پررضا مندی جتائی ہے۔ ممبئی سٹی  ایف  سی  ، سٹی   فٹبال  گروپ نیٹ ورک کا  آٹھواں کلب ہوگا۔سی ایف  جی کلب کے پاس 65%  شیئر ہونگے  وہیں موجودہ شیئر ہولڈروں، ایکٹر اور فلم پروڈیوسررنبیر  کپور اور بمل  پاریکھ کے پاس مشترکہ طور سے 35%   حصہ داری رہے گی۔ یہ  سرمایہ کاری کچھ  فٹبال کلبوں کی منظوری کے بعد پوری ہوجائے گی۔

             ایکویژیشن ( تحویل) کا اعلان آج سی ایف جی کے  چیف   ایگزیکٹو آفیسر  سوریانو اور فٹبال  سپورٹس  ڈیولیپمنٹ لمیٹڈاور ریلائنس    فاونڈیشن  کی چیئرپرسن شریمتی نیتا امبانی   نے کیا۔  اعلان کے وقت کلب کے  فینس بھی  موجود تھے۔ اس  سودے    سے ممبئی سٹی ایف  سی کو گروپ کے کمرشیل  اور فٹبال  معلومات  کا فائدہ ملے گا ، ساتھ ہی کلب کی  پہنچ  سی ایف جی گلوبل کمرشیل  پلیٹ فارم تک ہوگی۔

 ممبئی   سٹی ایف   سی  کا گھریلو میدان 8,000 کی صلاحیتوالا ممبئی فٹبال   ایرینا ہے جو   ایک    کثیر  المقاصدسپورٹس فیسیلٹی، اندھیری سپورٹس  کمپلیکس میں واقع ہے۔

 سی ایف جی  کے اب دنیا بھر میں 13 آفس اور 8 فٹبال کلب اور فٹبال سے متعلق  کاروبار ہیں۔ مارچ 2013 میں اپنے قیام کے بعد سے گروپ  کا  کافی پھیلاؤ ہوا ہے اور اب 2,000  سے زیادہ  ملازمین کو روزگاردیتا ہے اور اس میں 1,500سے زیادہ فٹبال کھلاڑی  ہیں جو ہر سال 2,500 سے زیادہ  میچ کھیلتے ہیں۔ ’ سٹیزنس گیونگ‘ مہم کے ذریعہ ،سی ایف جی  نے اپنے 2019 ایڈیشن میں ممبئی سمیت  چھ   برصغیر میں پھیلے  کمیونٹی پروگراموں  کو بھی حمایت دی ہے۔

            انڈین   سپر لیگ اور   بھارتیہ فٹبال  میں سٹی فٹبال  گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شریمتی نیتا امبانی نے کہا۔’’  یہ ایک تاریخی  موقع ہے، بھارتیہ فٹبال نے جو اونچائیاں  حاصل کی ہیں  یہ اس کا جشن ہے، بھارتیہ  فٹبال کو لیکر  یہ ہمارے عزائم  اور ویژن کو ثابت کرتا ہے۔‘‘ یہ بھارتیہ فٹبال  کی بڑھتی اپیل  اور بھارت کے فٹبال کے   شیدائیوں  کی  ناقابل  فارموش حمایت  کا ثبوت ہے۔ یہ ہماری فٹبال، ہماری کلچر اور کھیل  کو فروغ دینے    کی    ہماری کوششوں  کیلئے فخر کا لمحہ  ہے ۔  ہماری نوجواں  طاقت اور صلاحیت بھارت کو آج دنیا کا  سب سے   پرکشش عالمی  موقع فراہم کرتی ہے  وہ  بھی   ہر شعبہ  میں اور خاص طور سے کھیل    میں۔‘ سبھی بھارتیہ فٹبال  سٹیک  ہولڈروں کی طرف سے ، میں سٹی فٹبال  گروپ کا  استقبال  کرتی ہوں اور بھارتیہ فٹبال  میں ان کی دلچسپی اور بھروسے کیلئے  ان کی شکر گزار ہوں ۔  مجھے یقین  ہے کہ  ممبئی سٹی ایف  سی اور بھارتیہ فٹبال اس تاریخی   شراکت داری  سے  کافی مستفیض   ہونگے۔‘ اس موقع پر   اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے   سٹی  فٹبال  گروپ کے چیئرمین    خلدون المبارک نے کہا۔’’   ہم مانتے ہیں کہ سرمایہ کاری مکمل  طور سے  ممبئی سٹی ایف  سی،  سٹی فٹبال  گروپ اور بھارتیہ فٹبال  کو  بدل  کر   رکھ دے گا۔  سٹی فٹبال  گروپ بھارت میں فٹبال کے  مستقبل  کیلئے اور ممبئی سٹی ایف  سی   کیلئے پابند عہد ہے۔  ‘‘انہوں   نے مزید کہا کہ   ہم ممبئی سٹی ایف  سی  کے  مداحوں اور مقامی  کمیونٹی  میںسرگرم   رول  نبھانے  کیلئے   بے حد اتاولے  ہیں اور اپنے    ساتھی  مالکوں  کے ساتھ کام کرکے کلب کو جلد سے جلد  تیار  کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘   سی ایف   جی نے سٹی فٹبال  گروپ انڈیا کے چیف  ایگزیکٹو  آفیسر کے  طور پرسینئر وائس  پریزیڈنٹ ڈیمیئن ولوبی کو    مقرر کیا۔ ڈیمیئن آنے والے  ہفتوں میں سنگا پور سے ممبئی   منتقل  ہونگے۔

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com