Select your Top Menu from wp menus

بیوی کو اذیت پہنچانے پر شوہر کو جیل  کورٹ نے سنائ تین سال کی سزا اور دس ہزار روپیہ بطور جرمانہدینے کا حکم

بیوی کو اذیت پہنچانے پر شوہر کو جیل  کورٹ نے سنائ تین سال کی سزا اور دس ہزار روپیہ بطور جرمانہدینے کا حکم
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سراے سول کورٹ کے ایس ڈی جے ایم وویک وصال کی عدلیہ نے بدھ کے روز اپنی بیوی کےساتھ مارپیٹ و نازیبا حرکات کئے جانے کو لیکر شوہر کو ملزم قرار دیتے ہوئے تین سال کی قید و دس ہزار جرمانہ کا فیصلہ سنایا کورٹ کے ایس ڈی پی او این کے شکلا نے کہا کے ابھئے کمار جھا کی شادی دلسنگھ سرائے  سبڈیوژن حلقہ کےگھٹہو تھانہ حلقہ کے کشن پور گاؤں کاباشندہ وشنو دیو مشر کےساتھ بیس مئ 2001 کو ہوئ تھی شادی کے بعد اہلیہ کوشوہر سمیت سسرال کے لوگوں کے ذریعے مارپیٹ کئے جانے لگا , معاملہ کے سنگینی کو دیکھتے ہوئے متاثرہ اندرا دیوی نے دلسنگھ سرائےتھانہ میں کیس نمبر 10/138  درج کراتے ہوئے کاروائ کی مانگ کی تھی , کورٹ نے معاملے کی سماعت کے بعد شوہر کو ملزم قرار دیا اور دفعہ 323 میں ایک سال کی سزا و ایک ہزار روپیہ جرمانہ ادا کرنے کو کہا وہیں دفعہ 498 اے کے تحت تین سال و 10 ہزار جرمانہ کا فیصلہ سنایا ہے
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com