Select your Top Menu from wp menus
سرخیاں

پٹنہ آئی سی آئی سی آئی فاونڈیشن کے توسط سے اقلیتی طلباءو طالبات کو ووکیشنل کورسیز کی ٹریننگ بیچ کی ٹریننگ دسمبر 2019 میں پوری

پٹنہ آئی سی آئی سی آئی فاونڈیشن کے توسط سے اقلیتی طلباءو طالبات کو ووکیشنل کورسیز کی ٹریننگ بیچ کی ٹریننگ دسمبر 2019 میں پوری

پٹنہ( پریس ریلیز)۔بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ ،پٹنہ آئی سی آئی سی آئی فاونڈیشن کے توسط سے اقلیتی طلباءو طالبات کو ووکیشنل کورسیز کی ٹریننگ کرا رہا ہے ۔ دوسرے بیچ کی ٹریننگ دسمبر 2019 میں پوری ہو رہی ہے ، تیسرے بیچ کی ٹریننگ کے لئے امیدواروں کا انتخاب بذریعہ انٹرویو حج بھون میں کیا گیا۔ انٹرویو میں بہار کے مختلف اضلاع کے ایک سو سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ۔ انٹرویو آئی سی آئی سی آئی فاو¿نڈیشن کے استاذ مسٹر چندن سنگھ اور کیشلے نے لیا ۔ جب کہ اس موقع پر فاو¿نڈیشن کے سینٹرل سنیل کمار سنہا، سنی وقف بورڈ کے چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر وزین الدین انصاری،نورالسلام ندوی موجود تھے۔مسٹر چندن سنگھ اور مسٹر کیشلے نے انٹرویو میں شامل طلباءو طالبات کو ووکیشنل کورسیزسے متعلق بنیادی اور اہم معلومات فراہم کئے اور طلبا کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ساتھ ہی ٹکنکل اور ہنر کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی ، وہیں سنی وقف بورڈ کے چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر وزین الدین انصاری نے اس موقع پر طلبا کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہاں مفت میں ٹریننگ دی جاتی ہے اس کے لئے کسی طرح کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے ، آئی سی آئی سی آئی فاو¿نڈیشن کی جانب سے ٹریننگ لینے والے طلبا کو ایک وقت کا کھانا ، یونی فارم اور ٹریننگ مٹیریل دیا جاتا ہے جب کہ ایک وقت کا کھانا اور رہائش کا انتظام سنی وقف بورڈ کی جانب سے حج بھون کے صاف ستھرے کیمپس میں کیا جاتا ہے ۔سنیل کمار سنہا نے اس موقع پر کہا کہ اس ٹریننگ کی بڑی اہمیت ہے ، اس کے ذریعہ آپ ہنر مند بن کر خود روزگار حاصل کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے سے تربیت حاصل کرنے والے زیادہ تر لوگوں نے اچھی نوکری حاصل کی ہے اور وہ اچھی تنخواہ کما رہے ہیں۔چندن سنگھ نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے ، ہماری کوشش رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبا یہاں آئےں اور ٹریننگ لےں، انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ میں کامیاب امیدواروں کو جلد مطلع کیا جائے گا ، کلاسیز 17 دسمبر سے شروع ہونے کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام آئی سی آئی سی آئی فاو¿نڈیشن کے توسط سے اقلیتی طلباءو طالبات کو ووکیشنل کورسیز کی مفت ٹریننگ دی جاتی ہے ، پہلے بیچ کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرا بیچ تکمیل کے مرحلہ میں ہے ، تیسرے بیچ کی ٹریننگ دسمبر سے شروع ہوگی ، ٹریننگ لینے والے طلبا کو طعام و قیام کی پوری سہولت سنی وقف بورڈ
کی جانب سے حج بھون میں مفت فراہم کرائی جاتی ہے ۔

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com