Select your Top Menu from wp menus

ضلع مجسٹریٹ نے صدر سبڈیوژن دفتر میں منعقد نشست کے ذریعہ مختلف منصوبوں کا لیا جائزہ`

ضلع مجسٹریٹ نے صدر سبڈیوژن دفتر میں منعقد نشست کے ذریعہ مختلف منصوبوں کا لیا جائزہ`
ضلع مجسٹریٹ نے بی ڈی او کو دی سخت ہدایت،کام نہیں کرنے والے پنچایت سکریٹری کے خلاف آیف آئی آر درج کرنے حکم
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)سمستی پور ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے اپنے علاقائی دورہ میں صدر سبڈیوژن سمستی پور دفتر میں وزیر اعلیٰ نل جل منصوبہ، گلی نالی منصوبہ،وزیر اعلیٰ ٹرانسپورٹیشن منصوبہ،و سبھی طرح کے سماجک تحفظ پینشن منصوبہ کی جائزاتی نشست منعقد کی گئی،ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے یکے بعد دیگرے بلاکوں کے وزیر اعلیٰ دیہی گلی نالی عزائم منصوبہ کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ہفتہ کے چنندہ وارڈوں  فوری طور پر بچے ہوئے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی،ضلع مجسٹریٹ نے گلی نالی عزائم منصوبہ کے کاموں میں لاپرواہی پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے سبھی متعلقہ جے ای کو 27 نومبر تک تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سبھی وارڈوں میں 30 نومبر تک منصوبہ کے عمل کو شروع کرانے کے لئے سبھی بی ڈی او کو بھی سخت ہدایت دی،مذکورہ نشست میں موروا بلاک کے جے ای دھنجے کمار کو غیر حاضر رہنے کی وجہ سے تنخواہ پر روک لگاتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس دینے کی ہدایت دی،ضلع مجسٹریٹ نے سبھی بی ڈی او کو پنچایت سکریٹری کے ساتھ واہم ہوکر مشن موڈ میں منصوبہ کو نافذ العمل میں لانے کی ہدایت دی،وہیں ضلع مجسٹریٹ نے بی ڈی او کو پنچایت سکریٹری کے بینک اکاؤنٹ میں پڑے منصوبہ کی رقم کو نکال کر کام کو شروع کرانے کے ساتھ ہی ویسے پنچایت سکریٹری کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی،جس سکریٹری کے اکاؤنٹ میں منصوبہ کی رقم پڑی ہوئی ہے،اور منصوبہ کا کام بھی شروع نہیں ہوا ہے،ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعلیٰ ٹرانسپورٹیشن منصوبہ کا جائزہ لیتے ہوئے سبھی بی ڈی او کو ہدایت دی کہ بی ڈی او، وکاس متر کو ہدایت دیں کہ وہ مکھیا کے ساتھ واہم ہوکر اس منصوبہ کا مستفیدین کو اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کراویں نہیں تو اس معاملے میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی و عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائ گی،وہیں ضلع مجسٹریٹ نے سمستی پور صدر میں تمام کاموں کا جائزہ لیا،اور بی ڈی او کو سخت ہدایت دی،اس نشست میں ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی او،ڈی سی ایل آر صدر سمستی پور،ڈی پی او سمستی پور،معاون ڈائریکٹر سماجک تحفظ سیل سمستی پور،ڈی پی آر او سمستی پور،کے علاؤہ سمستی پور سبڈیوژن کے سبھی افسران موجود تھے،
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com