Select your Top Menu from wp menus

سڑک حادثے میں درجنوں زخمی پانچ کی حالت نازک

سڑک حادثے میں درجنوں زخمی پانچ کی حالت نازک
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ کے باجو پور چوک کے قریب ایک تیز رفتار سوار لوڈ بے قابو  ٹیمپو نے ایک کھڑی ٹرک میں زوردار ٹکر مار دی جسکی وجہ سے  ڈرائیور سمیت درجنوں افراد بری طرح زخمی ہو گئے،مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے صدر  اسپتال میں داخل کرایا،جہاں ڈاکٹر نے بنیادی علاج کے بعد پانچ لوگوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کر دیا،واضح ہوکہ سمستی پور ضلع کے تاج پور سے سوار لوڈ کر ایک ٹیمپو سمستی پور جا رہی تھی،اسی درمیان مفصل تھانہ حلقہ کے باجو پور کے قریب ایک کھڑی ٹرک میں زوردار ٹکر مار دی،جسکی وجہ سے ٹیمپو پلٹ گئ اور ڈرائیور سمیت درجنوں افراد بری طرح سے زخمی ہو گئے،جسمیں خاتون سمیت پانچ افراد بری طرح سے زخمی ہو گئے،سبھی زخمیوں کی شناخت راجیش ملک ولد راجندر ملک، کرشنا دیوی شوہر راجندر ملک،علی نگر تھانہ بلیگاوں ضلع ویشالی،مالا دیوی شوہر کنہیا پاسوان،تھانہ سکڑا ضلع مظفر پور،کنہیا پاسوان ولد ڈومن پاسوان،موسی پور تھانہ کلیان پور،اندو دیوی کنہیا پاسوان موسی پور کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جسکو ڈاکٹروں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کر دیا،وہیں معمولی زخمی افراد کو بنیادی علاج کے بعد گھر بھیج دیا،وہیں پولیس نے زخمی ٹیمپو ڈرائیور رضی عالم ولد محمد افضل کو اپنی حراست میں لے لیا ہے،اور سڑک پر کھڑی ٹرک بی آر 33 ڈی  1331 کو بھی پولیس نے ضبط کر لیا ہے
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com