Select your Top Menu from wp menus

یک روزہ عظیم الشان دستار بندی و پیام انسانیت کانفرنس آج,تیاریاں مکمل,ملک کے مؤقر  مقبول ترین علماء کرام و دانشوران کی شرکت یقینی,

یک روزہ عظیم الشان دستار بندی و پیام انسانیت کانفرنس آج,تیاریاں مکمل,ملک کے مؤقر  مقبول ترین علماء کرام و دانشوران کی شرکت یقینی,
عبدالخالق القاسمی
مظفرپور/شیوہر/9 نومبر/9 نومبر کو منعقد ہونے والے یک روزہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی و پیام انسانیت کانفرنس کی تیاریاں مکمل,اس اجلاس میں ملک کے مشہور و مقبول ترین علماء کرام شرکت کرینگے,اعلی پیمانہ پر اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے تیاری کے پیش نظر لوگوں کے رجحانات آنے شروع ہوگئے ہیں,مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ  انشاءاللہ یہ کانفرنس تاریخ ساز ثابت ہوگا,یہ اجلاس 11 ربیع الاول,بمطابق 9 نومبر بروز سنیچر بمقام مدرسہ عربیہ قاسم العلوم داود نگر رامپور کیشو شیوہر بوقت بعد نماز عصر تاوقت مناسب منعقد ہونے جارہا ہے,جس کی سرپرستی حضرت مولانا قاضی محمد شمشاد ندوی معاون مدیر روزنامہ ہدایت و استاذ حدیث فقہ جامعہ الہدایہ جے پور راجستھان کرینگے جبکہ یہ کانفرنس نمونہ اسلاف عارف باللہ احمد نصر بنارسی سجادہ نشیں خانقاہ امدایہ بنارس کی صدارت میں ہوگا,جبکہ وہیں نظامت کے فرائض بحر خطابت کے تیراک مولانا مظفر رحمانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن معتمد خاص دارالعلوم سبیل الفلاح جالے بحسن و خوبی انجام دینگے, اس کانفرنس کا باضابطہ آغاز قاری خوش الحان جناب مفتی فیاض انور قاسمی استاذ مدرسہ دارلعلوم رحمانیہ کی تلاوت پاک سے ہوگا,بحیثیت مقررین حضرت مولانا مفتی شکیل احمد استاذ حدیث مدرسہ اسلامیہ لطیفیہ تعلیم القرآن سردار شہر راجستھان,حضرت مولانا مفتی اشرف عباس قاسمی استاذ الفقہ والادب دارالعلوم دیوبند یوپی,حضرت مولانا قاری شفیق احمد قاسمی امام و خطیب ناخدا مسجد زکریا اسٹیٹ کولکاتہ بنگال,حضرت مولانا پروفیسر شکیل احمد القاسمی پروفیسر اورینٹل کالج پٹنہ,حضرت مولانا انواراللہ فلک قاسمی بانی و مہتمم ادارہ سبیل الشریعہ آواپور سیتامرھی بہار,حضرت مولانا صدر عالم قاسمی استاذ مدرسہ امداد العلوم جھارمہوی مغربی چمپارن,حضرت مولانا ساجد قاسمی چتر ویدی شانتی سندیش کیندر پھلواری شریف پٹنہ,حضرت مولانا صلاح الدین صاحب رحمانی مسجد اہل حدیث دھاراوی ممبئی, تشریف لارہے ہیں,نیز رسالت مآب میں نعت پاک کا گلدشتہ شہنشاہ ترنم قاری مزمل حیات ناظم مدرسہ بشارت العلوم بوکھرا سیتامڑھی,بلبل باغ مدینہ مولانا ظفر اقبال ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رامپور کیشو,مداح رسول اکرم رضاء ارریاوی نائب ناظم مدرسہ عربیہ قاسم العلوم رامپور کیشو پیش کرینگے,اس کانفرنس میں 10 خوش نصیب حافظ قرآن کے سر پر موقر علماء کرام کے ہاتھوں دستار بھی باندھی جائیگی, اس کی تیاری اجلاس کے کنوینر مولانا محمد اکرم رضا حقی کی سرپرستی میں مکمل کرلی گئی ہے,پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مدرسہ کے اساتذہ و طلبہ سمیت مقامی حضرات ہمہ وقت مصروف ہیں,واضح رہیکہ اس پروگرام کو مشہور و معروف یوٹیوب چینل اسٹارنیوزٹوڈے آئی پی ٹی وی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ نشر کیا جائیگا
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com