Select your Top Menu from wp menus

گھر میں چل رہی تھی پوتے کی سالگرہ کی تیاری،اور جرائم پیشوں نے دادا کو جان سے ماری

گھر میں چل رہی تھی پوتے کی سالگرہ کی تیاری،اور جرائم پیشوں نے دادا کو جان سے ماری
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)سمستی پور ضلع کلیان پور تھانہ حلقہ کے پرتا پور گاؤں میں بی ایس این ایل کے  ٹیلی کام  ٹیکنیشین ابھے شنکر سنگھ کو بائیک سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا،ملی اطلاع کے مطابق مفصل تھانہ حلقہ کے کر پوری گرام گاؤں کا باشندہ بی ایس این ایل ٹیلی کام ٹیکنیشین ابھے کمار کلیان پور تھانہ حلقہ کے پرتا پور گاؤں میں کرائے کے مکان لے کر رہتا تھا،پوتے کے سالگرہ کو لیکر گھر میں تیاریاں زور و شور سے چل رہی تھی،اسی درمیان ایک بائیک پر سوار تین جرائم پیشہ افراد نے دروازے پر آکر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی جسکی وجہ سے مقتول بری طرح سے زخمی ہو گئے،گولی کی آواز سن کر لواحقین جب گھر سے باہر نکلے تو باہر کا ماجرا دیکھ کر دنگ رہ گئے،اور آناً فاناً میں علاج کے لئے صدر اسپتال سمستی پور لیکر آئے لیکن ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا،اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے گھرانے میں ہی زمین کو لیکر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا،اس سے دوسال قبل بھی بدمعاشوں نے مقتول کے بھائی غبر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا،لواحقین کے مطابق مقتول کے یہاں پوتے کی سالگرہ کی تیاری چل رہی تھی سارے لوگ گھر کے اندر تیاری میں مصروف تھے اور مقتول دروازے پر ہی گھوم رہے تھے اسی درمیان ایک بائیک پر سوار تین بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور آسانی کے ساتھ فرار ہو گیا،اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی کلیان پور تھانے کی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئ اور لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا، نمائندہ کو پوچھے جانے پر کلیان پور تھانہ صدر نے بتایا کہ زمینی تنازعہ کو لیکر ایک بائیک پر سوار تین بدمعاشوں نے واردات کا انجام دیا ہے ڈی ایس پی پرتیش کمار نے بتایا کہ پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے بہت جلد بدمعاش پولیس کی گرفت میں ہوگی،واضح ہوکہ ان دنوں سمستی پور میں جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ ساتوں آسمان پر ہے ضلعے کی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے آئے دن ضلع بھر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ لوٹ مار قتل ہوتی رہتی ہے،اور پولیس واردات کے بعد صرف تفتیش میں ہی مصروف رہتی ہے اور کہیں نہ کہیں سے پھر دوسری جگہ جرائم پیشہ افراد کسی نہ کسی واردات کا انجام دیکر فرار ہو جاتے ہیں
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com