Select your Top Menu from wp menus

ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ دربھنگہ ملک اور بیرون ملک کے ڈاکٹروں کی آمد

ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ دربھنگہ ملک اور بیرون ملک کے ڈاکٹروں کی آمد

پریس ریلیز
دربھنگہ :- میکسیمائنڈ ہیلتھکیئر پرائیویٹ لیمیٹیڈ نئ دہلی کے زیر نگرانی دربھنگہ میں چلنے والا ادارہ وہوو ہیلتھکیئر انسٹیچیوٹ میں سعودی عرب کے مشہور ڈاکٹر ایم آئی ایچ نعمانی ڈاکٹر آفیسر ، ڈاکٹر اطہر انصاری نائب پروفیسر چائلڈ ڈیپارٹمنٹ ، نالندہ میڈیکل کالج و اسپتال پٹنہ ، ویوو ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ ، ڈاکٹر کمال احمد پرنسپل ایل کے مشرا انسٹیٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن ، انجینئر عمر فاروق رحمانی صدر انجمن ترقی اردو دربھنگہ اور شاكیبہ فرناج سینئر ٹیچر لیٹل اینجيل ہائی اسکول دربھنگہ کا آمد ہوا. اس موقع پر میکسیمائنڈ ہیلتھکیئر پرائیوٹ لمیٹڈ نئی دہلی کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ اینڈ پروموشن) شاہد اطہر اور ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ کے سنٹر ہیڈ احمد رشید نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میمانوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر احمد نسیم آرزو چیئرمین میکسیمائنڈ ہیلتھکیئر پرائیوٹ لمیٹڈ وڈائریکٹر الہلال اسپتال نے میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں ویوو ہیلتھکیئر انسٹیٹیوٹ کی شروعات کر کے یہاں کے طلباء وطالبات کو ایک نایاب تحفہ دیا ہے۔ ہم ڈاکٹر آرزو اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ احمد رشید نے مہمانوں کو پارامیڈیکل تعلیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہت سی سہولیات ہیں جن میں جدید ترین مشینیں ، ایئر کنڈیشنڈ کلاسز اور ٹرینڈ اساتذہ شامل ہیں۔ ہم بارھویں پاس اور بارھویں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کے لئے امتحان وسیمینار منعقد کرنے جارہے ہیں۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو ایوارڈز اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com