Select your Top Menu from wp menus

مفتی سفیان ونو اور کانگریس کی داخلی سیاست

مفتی سفیان ونو اور کانگریس کی داخلی سیاست

ایک بیباک ہردلعزیز رحم دل شخص کا نام ہے مفتی سفیان وانو ۔ جناب ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ایک کاربوریٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ محترم کے کام کے قایل حزب اختلاف بھی ہے۔ مفتی صاحب میں لیڈر شپ کی قابلیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ ایک کاربوریٹر ہوکر بھی آپ نے اپنے حلقہ انٹاپ ہل میں ایک ممبر اسمبلی سے ذیادہ فنڈ لاکر ڈیولپمنٹ کے کام انجام دیے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی ایک دو سال کی قلیل مدت میں صاحب نے اپنے حلقہ انتخاب میں تقریباً ١١٠ کروڑ سے زائد ڈیولپمنٹ کے کام انجام تک پہنچائیں۔ اردو زبان سے سوتیلے سلوک پر ممبئی میونسپل کارپوریشن میں ایک مرد مجاہد کی طرح شیوسینا اور بی جے پی کے ممبران سے دو دو ہاتھ کیے۔ قبرستان کی زمین کے لئے اور قبرستان کے ڈیولپمنٹ کے لئے کارپوریشن سے بہت بڑی جنگ لرکر زمین سے غاصبانہ قبضہ ہٹاکر قبرستان کا ڈیولپمنٹ کرایا۔ لیکن کانگریس نے حال کے اسمبلی انتخابات کیلئے ایک قابل شخصیت کو کھویا ہے۔
سفیان صاحب نے حالیہ انتخابات میں گوونڈی سے کانگریس سے ممبر اسمبلی کے لئے ٹکٹ کی درخواست دی تھی لیکن ہمیشہ کی طرح کانگریس کی گندی سیاست اور خاص کر ممبئی کانگریس کی ناکارہ مسلم قیادت جو کسی مسلم نوجوان کو آگے بڑھنے نہیں دیتی، وہی حال مفتی صاحب کے ٹیکٹ کے معاملے میں ہؤا ہے۔ *کبھی ہاں کبھی ناں* کے مصداق تقریباً تین مرتبہ سماجوادی پارٹی سے اتحاد ٹوٹتا رہا اور اس بیچ مفتی صاحب اس چکی میں پستے رہے۔

آخر کار مفتی صاحب نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی نامزدگی واپس لے لی۔

ہم مفتی صاحب کے کھلے ہمنوا ہیں اور آپ کے اس دانشمندانہ فیصلہ کو ہم سراہتے ہیں، ساتھ ہی ہم مفتی صاحب کے تابناک سیاسی مستقبل کے لئے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعاءگو ہیں کہ اللہ اس ابھرتے ہوئے ستارے کو جلا بخشے آمین۔

انشاءاللہ تابناک مستقبل مفتی صاحب کے ساتھ ہوگا

تحریر – نذیر احمد ہرزوق
دوبئی

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com