Select your Top Menu from wp menus

بھوپیندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں ہریانہ میں کانگریس ضرور واپسی کرے گی!

بھوپیندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں ہریانہ میں کانگریس ضرور واپسی کرے گی!

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی انچارج حنظلہ عثمانی کی قیادت میں وفد نے سابق وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی،6ستمبر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی انچارج اور کوآرڈینیٹرنیز دہلی سمیت مختلف ریاستوں کے اقلیتی شعبہ کے انچارج حنظلہ عثمانی نے بدر پور ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ دہلی پردیش کے چیئرمین بلال احمد، کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے لیڈر اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق کورٹ ممبر حاجی ارشان خان سمیت اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہریانہ پردیش کانگریس کے انتخابی انچارج اور اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما بننے پرریاست کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیند سنگھ ہڈا کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی صدر (ہریانہ) کانگریس کمیٹی کماری شیلجا کو بھی مبارکباد دیا اور انہیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔ حنظلہ عثمانی، بلال احمد اور حاجی ارشان خان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں ہریانہ میں کانگریس مضبوط ہوگی اورپوری طاقت سے دوبارہ واپسی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ریاست میں بی جے پی کی سربراہی والی سرکار نے لاء اینڈ آرڈر کا برا حال کر رکھا ہے اور لوگ پریشان ہے اس سے انہیں ایک بار پھر کانگریس کی یاد آرہی ہے اور لوگوں کویقین ہورہا ہے کہ کانگریس ہی ایک ایسی جماعت ہے جو سب کو سچ میں نہ صرف ساتھ لے کر چلتی ہے بلکہ سب کی ترقی میں یقین رکھتی ہے بلکہ لوگ تو جملوں کے ذریعہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں لوگ بی جے پی کے جملوں کی ہوا نکال دیں گے اور ہمیشہ کے لئے اقتدار سے بے دخل کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ہڈا جی نے ریاست میں ایک کامیاب سرکار دی ہے اور کبھی لاء اینڈ آرڈر کو بگڑنے نہیں دیا اس سے لوگوں کو یقین ہے کہ کانگریس پارٹی جب اقتدار میں لوٹے گی تو پھر انہیں روزگار ملے گا،ان کو تحفظ ملے گا۔ ان کی ترقی ہوگی۔ ان کے بچوں کواعلیٰ تعلیم ملے گی۔

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com