Select your Top Menu from wp menus
سرخیاں

ہوٹل میں زبردست آگ لگنے کی وجہ سے نقد 45000 ہزار روپیہ سمیت تقریباً پچیس لاکھ روپیہ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

ہوٹل میں زبردست آگ لگنے کی وجہ سے نقد 45000 ہزار روپیہ سمیت تقریباً پچیس لاکھ روپیہ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

سمستی پور(محمد مصطفیٰ)سمستی پور اسٹیشن روڈ میں واقع ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگنے کی وجہ سے نقد 45000 ہزار روپیہ سمیت تقریباً پچیس لاکھ روپیہ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ واضح ہو کہ بروز منگل کو علی الصبح تقریباً 6:10 بجے اچانک ہوٹل سے دھواں نکلنے لگا جب مقامی باشندوں نے دیکھا تو آناً فاناً میں فائر بریگیڈ ٹیم کو اطلاع دی فائر بریگیڈ ٹیم کو اطلاع ملتے ہی دلسنگھ سرائے،روسڑا سمستی پور،کلیان پور وغیرہ سے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر شٹر توڑ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے کافی مشقت کے بعد کسی طرح آگ پر قابو پایا جا سکا ،واضح ہوکہ اس عمارت میں بہت سارے دوکان ہیں جن میں ہوٹل ، ریسٹ ہاؤس ، جوتوں اور چپلوں کا برانڈڈ شوروم ، میٹھائی دکان وغیرہ۔آگ کی زد میں آنے سے جل کر خاکستر ہو گئ آگ کا شعلہ اتنا زبردست تھا کہ اس نے تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے چپیٹ میں کئ دوکان کو لے لیا جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com