Select your Top Menu from wp menus

حب الوطنی اور فرقہ وارانہ خیر سگالی پر مبنی گیت کا ہوا شاندار اجراء راجستھان کے نیوی لودھا ہیں اس گیت کے گلوکار، موسیقی کار اور نغمہ نگار

حب الوطنی اور فرقہ وارانہ خیر سگالی پر مبنی گیت کا ہوا شاندار اجراء  راجستھان کے نیوی لودھا ہیں اس گیت کے گلوکار، موسیقی کار اور نغمہ نگار
راجستھان کے نیوی لودھا ہیں اس گیت کے گلوکار، موسیقی کار اور نغمہ نگار
ادئے پور (پریس ریلیز)
جشن آزادی کے موقع سے راجستھان کے ادئے پور میں مشہور گلوکار نیوی لودھا نے اپنا ایک نغمہ یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔ یہ نغمہ فرقہ وارانہ خیر سگالی، اتحاد اور حب الوطنی پر مبنی ہے۔ نیوی لودھا نے اس نغمہ کو اپنی آواز کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی دی ہے۔ انہوں نے خود ہی اس نغمہ کو لکھا بھی ہے۔ ” بیج ہیں اس دھرتی کے ہم” یہ گیت نیوی لودھا کے آفیشل یو ٹیوب چینل NavyLodhaOfficial پر ریلیز ہوا ہے۔ نیوی لودھا نے بتایا کہ یہ نغمہ وطن سے محبت کا درس تو دیتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور ذات برادری سے وابستہ افراد بیج کی مانند ہیں۔ جس طرح ایک بیج زمین میں جا کر پنپتا ہے اور سر سبز و شاداب ہریالی بن کر دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ ایک نسل کا بیج دوسرے نسل کے بیج کے پھلنے پھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں بنتا ٹھیک اسی طرح ہم مختلف مذاہب کے ماننے والے بھی ہیں۔ ہمیں بھی دوسروں کے فائدے کے لئے پھلنا پھولنا چاہئے اور ایک دوسرے سے نفرت ختم کر کے محبت کو عام کرنا چاہئے۔ اسی میں ہماری کامیابی اور ترقی پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کے موسیقی لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا کام کرتی ہے اور وہ اسی کا استعمال کر رہے ہیں۔ لوگوں میں محبت اور بھائی چارہ ساتھ ہی حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے میں موسیقی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ مذہب، ذات اور برادری کے بندھن سے آزاد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ نیوی لودھا محمد رفیع کے بہت بڑے شیدائی ہیں۔ انہوں نے محمد رفیع کے کئی نغمے نئے انداز میں گائے ہیں۔ 2017 میں نیوی لودھا نے ” سریلا راجستھان” مقابلہ جیتا تھا۔
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com