Select your Top Menu from wp menus

کانگریس صدر کے انتخاب کے لئےکسی نام پرنہیں ہو سکا اتفاق رائے

کانگریس صدر کے انتخاب کے لئےکسی نام پرنہیں ہو سکا اتفاق رائے

یواین آئی


نئی دہلی، 10 اگست: نئے کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کی ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں  اور اس کے لئے پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو  رات آٹھ بجے تک اپنی اپنی رائے پیش کریں گی اور اس کے بعد ورکنگ کمیٹی حتمی فیصلہ لے گی ۔ کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ رديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تمام ارکان نے مسٹر راہل گاندھی سے صدر کے عہدے پر رہنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے استعفے پر قائم ہیں ۔ اس کے بعد ورکنگ کمیٹی کے ارکان کی پانچ کمیٹیاں بنائی گئیں جو مختلف مشاورت کر کے آج رات آٹھ بجے تک نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی ۔ ان کمیٹیوں کی رپورٹ ملنے کے فورا بعد ورکنگ کمیٹی کی پھر میٹنگ ہو گی جس میں نئے صدر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی اور موجودہ صدر راہل گاندھی نے ان کمیٹیوں میں شامل ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان کی موجودگی سے نئے صدر کے انتخاب کاجمہوری عمل متاثر ہو سکتا ہے۔مسٹر سرجےوالا نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ’آئینی اداروں کو ختم کرنے‘ کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ میٹنگ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھیں گے ۔