Select your Top Menu from wp menus

تہواروں پر محتاط رہنے کی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکام کو ہدایات

تہواروں پر محتاط رہنے کی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکام کو ہدایات

یو این آئی


لکھنؤ، 11 اگست : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی ، ساون کے آخری پیر، رکشا بندھن، یوم آزادی اور جنم اشٹمی کے موقع پر قانون و انتظام کے تعلق سے پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہیں۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ سیکورٹی کے پختہ انتظام یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ہر سطح پر تہوار کو پرامن طور پر منائے جانے، سیکورٹی کے چاق چوبند انتظامات کرنے اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایت کے برعکس کوئی بھی کام کئے جانے کی منظوری نہ دی جائے۔
وزیر اعلی نے روس کے دورے پر جانے کے قبل ہفتہ کے روز یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر آنے والے تہواروں اور یوم آزادی کے سلسلے میں ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے حکام کو ہدایت دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شراون ماس چل رہا ہے، جس میں کاوڑیوں کی یاترا جا رہی ہے، جس کا آخری پیر اور عیدالاضحی ایک ہی دن یعنی 12 اگست کو ہوں گے۔ اس کے پیش نظر محتاط نظر رکھی جائے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com