Select your Top Menu from wp menus

دودنوں سے ثنادروازے سے غائب

دودنوں سے ثنادروازے سے غائب

موتیہاری(محمداکرم) ضلع کے چھوڑادانوتھانہ حلقہ کے ہردیاگاﺅں سے ایک بچی کے غائب ہونے کامعاملہ سامنے آیاہے۔ملی جانکاری کے مطابق ڈھاکہ تھانہ کے جمواگاﺅںکے رہنے والے جمال احمدکی تین سالہ بچی ثناخاتون اپنے نانیہال چھوڑادانوکے ہردیاگاﺅں میں سابق مکھیامشتاق احمدکے یہاں قریب گیارہ بجے دن میںدروازے کے نزدیک کھیل رہی تھیں کہ اسی درمیان وہ غائب ہوگئی۔گھرکے لوگوںنے بہت کھوج بین کیالیکن دودنوں سے غائب اس بچی کااب تک کوئی پتہ نہیں چل سکاہے ۔البتہ کسی صاحب کویہ بچی کہی نظرآئے توفورا9525769322,7903895306ان نمبرپہ جانکاری دے کرانسانیت کاثبوت دے۔