Select your Top Menu from wp menus

روسڑا میں گڈھے میں ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت

روسڑا میں گڈھے میں ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سمستی پور ضلع  میں دو  سگے بھائیوں کی موت گڈھے میں ڈوبنے کی وجہ سے ہو گئی جسکی وجہ سے گاؤں میں کہرام مچا ہؤا ہے،ملی اطلاع کے مطابق،روسڑا تھانہ حلقہ کے  ہری پور گاؤں کے وارڈ 9 میں اسکول سے واپس لوٹنے کے درمیان، دو سگے بھائی اپنے دوست کے ساتھ گاؤں کے گاچھی میں کھیل رہے تھے. کھیلنے کے درمیان ایک بھائی کا پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گڈھے میں ڈوب گیا گڈھا میں ڈوبتے بھائی کو دیکھ کر دوسرے بھائی نے. اسے بچانے کی نیت سے وہ بھی گڈھا میں کود پڑا لیکن اچانک وہ بھی ڈوب گیا. دونوں بھائیوں کے ڈوبنے کے بعد، اس کے دوست نے اہل خانہ کو اطلاع دی .اہل خانہ اور گاؤں والوں نے مچھوارے کے سہارے دونوں بھائیوں کو نکالا لیکن ایک بھائی کی موت ہو چکی تھی دوسرے بھائی کو مقامی باشندوں نے. روسڑا ذیلی ڈویژنل اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں لے گئے،جہاں ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا، گاؤں میں ایک ہی گھر کے دو بھائیوں  کی موت کے بعد، گھر کا چراغ ہی گل ہو گیا اس واقعہ سے پورے علاقے میں سناٹا چھا گیا وہیں دوسری بستی میں اس واقعے کو لیکر چولھا تک نہیں جلا، واضح ہو کہ منٹون پنڈت کی صرف ایک بیٹی ہی بچی ہے اسکا بھی بھائی کی موت سے رو رو کر برا حال بنا ہؤا ہے وہ صرف یہ کہ رہی تھی کہ امی پاپا بھائی کو کیا ہؤا،واضح ہوکہ روسڑا تھانہ حلقہ کے ہری پور رہائش منٹون پنڈت کے دو لڑکے چندن کمار (12) و گوتم کمار (09) روز مرہ کی طرح آچ بھی گھر سے پڑھائی کے لئے گاؤں کے ہی پرائمری اسکول نکلا تھا جہاں ایک بھائی چوتھی جماعت و دوسرے بھائی دوسری جماعت میں تھا لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ آج ہم دونوں بھائیوں کا آخری دن ہے ،مہلوک بچے کی ماں پنکی دیوی بچوں کی لاشوں کو دیکھ کر بدحواس ہو گئی. وہ رو رو کر یہی کہہ رہی تھی کہ ہمارے ضعیفی کا سہارا بھی خدا نے چھین لیا. گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ منٹون پنڈت پیشہ سے راجمستری ہے. جو اپنے بچوں کو کڑی محنت کے ساتھ پرورش کر رہا تھا،روسڑا تھانہ کی پولیس پہنچ کر  لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا گیا تھا اہل خانہ کے ذریعہ  معاوضہ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا