Select your Top Menu from wp menus

ارملا دیوی،کے حملہ آور کو گرفتار کریں پولیس ورنہ چلیگی تحریک، بندنا سنگھ

ارملا دیوی،کے حملہ آور کو گرفتار کریں پولیس ورنہ چلیگی تحریک، بندنا سنگھ
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)اجیار پور تھانہ حلقہ کے بیکنٹھ پور برہنڈا رہائشی ارملا دیوی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی جانچ پڑتال کر فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ ایپوا ضلع صدر و سی پی آئی مالے لیڈی بندنا سنگھ، وایپوا ریاست عاملہ رکن نیلم دیوی وغیرہ نے کی ہے.
ان لوگوں نے واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اجیار پور تھانہ کے بیكنٹھ پور برہنڈا رہائشی ہیمنت رام کی بیوی ارملا دیوی (45) پر پڑوسی جگدیش رام کی بیوی مینا دیوی، امیش رام کی بیوی ممتا دیوی، مکیش رام کی بیوی پرینکا دیوی نے جان مارنے کی نیت سے سر پر راڈ،ڈنڈا سے حملہ کر کے پوری طرح زخمی کر دیا . دلسنگھ سرائے اسپتال میں علاج کے دوران 6 ٹاکے لگا کر ڈاکٹر نے خون بہنا بند کیا. 9 جولائی کی صبح قریب 7 بجے کے واقعہ کا پولیس بیان درج کر لے گئی لیکن ابھی تک ملزم پر كاروائ نہیں کئے جانے سے متاثرہ کے لواحقین دہشت کے سائے میں جینے پر مجبور ہے.ایپوا لیڈی نے کہا کہ ملزم دبنگ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں.متاثر افراد کو دیکھنے اور دیکھانے کی دہمکی دے رہے ہیں، پولیس ملزم کی گرفتاری کر متاثرہ کی حفاظت کی ضمانت کرے ورنہ ایپوا تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،ایپوا لیڈی نیلم دیوی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ٹال مٹول کرنے سے حملہ آوروں کا حوصلہ بڑھتا ہے.
HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com