Select your Top Menu from wp menus

سرکاری اسکول کے پرنسپل کو مقامی باشندوں نے جم کر پیٹا

سرکاری اسکول کے پرنسپل کو مقامی باشندوں نے جم کر پیٹا

سمستی پور(محمد مصطفیٰ) سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گاؤں والوں نے جم کر پیٹائ کر دی اس واقعہ کے بعد پرنسپل کیمرے پر پھوٹ پھوٹ کر روتے دیکھ رہے ہیں واضح ہو کہ .یہ معاملہ سمتسی پور  ضلع کے اجیارپور پور بلاک حلقہ کے رام چندر پور اندھیل میں واقع ریاستی مڈل اسکول کی ہے جہاں مقامی باشندوں نے اسکول کے پرنسپل پر کئ الزام عائد کرتے ہوئے مڈے مل اسکالرشپ وغیرہ کی رقم میں دھاندلی کو لیکر اسکول میں تالا بند کرنے آئے لوگوں نے مشتعل ہو کر پرنسپل کمود کمار کی جم کر پٹائ کر دی. اس واقعے کے بعد پرنسپل زور زور سے رونے لگے.اس کے بعد وہاں خواتین کی بھیڑ جمع ہوگئی اور پرنسپل کو بچایا اس پر، ناراض گاؤں والوں نے سڑک جام کر کے پرنسپل کو ہٹانے کی مطالبہ کرنے لگے،اس واقعے میں، زخمی ہیڈ ماسٹر کو علاج کے لئےاسپتال میں داخل کروایا گیا مقامی باشندوں کے مطابق  پرنسپل کے ذریعہ مڈے مل سمیت دیگر منصوبوں کی رقم غبن کر لیا ہے.اسکی شکایت اعلیٰ تعلیمی افسران سے بھی کئ گئی ہے.وہیں پرنسپل نے کہا کہ تمام الزامات غلط تھے. انہوں نے کہا کہ گاؤں کے ہی کچھ دبنگ لوگ رنگداری کے طور پر  رقم مانگتے ہیں نہیں دینے پر آج ہم کو پٹائ کر کے زخمی کر دیا