Select your Top Menu from wp menus

کانفرنس کے دوسرے دن جمعہ کو کہا کہ دہشت گردی کی حمایت، پناہ اور پالنے والے ممالک کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے

کانفرنس کے دوسرے دن جمعہ کو کہا کہ دہشت گردی کی حمایت، پناہ اور پالنے والے ممالک کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے

یو این آئی


بشکیک، 14 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے کرغزستان کے بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوسرے دن جمعہ کو کہا کہ دہشت گردی کی حمایت، پناہ اور پالنے والے ممالک کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا ضروری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی سے پاک دنیا کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے جانے پر زور دیا۔
مسٹر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان صحت، اقتصادی، متبادل توانائی، ادب اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مؤثر کوشش کرنے پر بھی زور دیا۔ اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ سمیت رکن ممالک کے اہم لیڈر موجود تھے۔ مسٹر مودی نے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے نو جون کے اپنے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دورہ کا، جہاں حال ہی میں سلسلہ وار دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے، ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے انسانی حقوق میں یقین رکھنے والے ممالک کو سامنے آنا چاہئے اور مل کر کام کرنا چاہئے ۔دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے والے ممالک کو احتساب ہونا ضروری ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے‘‘۔

HTML Snippets Powered By : XYZScripts.com