Select your Top Menu from wp menus

ہر سانس عمر کو کم وہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے،عبدالحنان قاسمی

ہر سانس عمر کو کم وہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے،عبدالحنان قاسمی
سماجی کارکن محمد زبیر کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد
سمستی پور(محمد مصطفیٰ) زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے یہ باتیں مولانا عبد الحنان قاسمی نے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے بربٹہ گاؤں کے مشہور سماجی کارکن محمد زبیر کے انتقال پر تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں مولانا امجد قاسمی نے نے کہا کہ ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا مجلس کی صدارت مفتی وسیم الحق قاسمی نے کی و نظامت کا فرائض انجام قاری محمد تنویر نے دیا مجلس کا آغاز قاری محمد مختار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا و محمد انتخاب نے نعت نبی پیش کیا اس موقع پر محمد انور محمد سہیل محمد طفیل محمد حسین  ابوطالب حافظ مشتاق عبدالحمید محمد جمیل محمد عبید محمد تبریز محمد نورعین محمد سالم عرف پھولو حافظ عبداللہ محمد اکرام محمد جسیم محمد عظیم عرف جھانگیر نیرالے ساجد ابوذر نواب اسفر رسالے مشرف شاہد مہتاب جاوید ارمان کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے