Select your Top Menu from wp menus

فاروق عبداللہ نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے کٹھوعہ کیس کا ایک بہترین فیصلہ سنایا ہے

فاروق عبداللہ نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے کٹھوعہ کیس کا ایک بہترین فیصلہ سنایا ہے

یو این آئی


سری نگر، 11 جون : نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پٹھان کوٹ ڈاکٹر تجویندر سنگھ نے ایک بہترین فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کے تحقیقاتی افسران مبارکبادی کے مستحق ہیں کیونکہ بقول ان کے انہوں نے دبائو کے باوجود تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
فاروق عبداللہ نے کہا: ‘میں کرائم برانچ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس پر دبائو آیا لیکن یہ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا۔ کرائم برانچ کے افسران نے پوری ایمانداری سے کیس کی تحقیقات کی اور اس کو عدالت تک پہنچایا’۔