Select your Top Menu from wp menus

تاریخی جیت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

تاریخی جیت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

یواین آئی


نئی دہلی، 26 مئی : لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تاریخی جیت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الطہانی ، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے، سری لنکا کے سابق صدر مہندا راج پکشے سمیت دنیا کے کئی لیڈروں نے مسٹر مودی کو فون کرکے مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے کراؤن پرنس کو گرمجوشی سے مبارکباد دینے کے لئے شکریہ اداکیا اور ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ ان کی بیش قیمت دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی ذاتی دلچسپی کے لئے ان کی تعریف کی۔
قطر کے امیر نے وزیر اعظم کو گرمجوشی سے مبارک باد دی اور ہندوستان اور قطر کے درمیان مستحکم رشتوں اور تعلقات کا ذکر کیا۔وزیر اعظم نے امیر كا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی تعمیر میں ان کی رہنمائی کی ستائش کی۔