Select your Top Menu from wp menus

نریندر مودی کا ایک جلسہ عام سے آخری خطاب

نریندر مودی کا  ایک جلسہ عام سے آخری خطاب

یواین آئی



كھرگون، 17 مئی : وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری دن آج مدھیہ پردیش کے كھرگون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
آج شام لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کی تشہیر ختم ہو جائے گی۔ مسٹر مودی کا یہ جلسہ اس تشہیری مہم کا آخری آخری جلسہ ہے۔ ایسے میں سب کی نگاہیں اس اجتماع کی طرف مرکوز ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔
پارٹی کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق مسٹر مودی صبح تقریبا ساڑھے 11 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
كھرگون پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کے گجیندر پٹیل کا کانگریس کے ڈاکٹر گووند مجالدا سے مقابلہ ہے۔ كھرگون سمیت ریاست کے آٹھ پارلیمانی حلقوں اندور، اجین، دیواس، دھار، مندسور، کھنڈوا اور رتلام لوک سبھا سیٹوں پر 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔