Select your Top Menu from wp menus

وزیراعظم نریندر مودی مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں ایک بار پھر حکومت بننے کا دعویٰ

وزیراعظم نریندر مودی مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی  کی قیادت میں ایک بار پھر حکومت بننے کا دعویٰ

یواین آئی


دیو گھر 15 مئی : وزیراعظم نریندر مودی مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی قیادت میں ایک بار پھر حکومت بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج کہاکہ 23 مئی ( رائے شماری کا دن) کو ہار کے بعد ” نامدار‘ کو بچانے کیلئے کانگریس پارٹی میں بیٹھکیں شروع ہو گئی ہیں۔
مسٹر مودی نے یہاں کنڈا میں جھارکھنڈ سنتھال پرگنہ علاقے کی تین سیٹوںپر اپنے امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی کانام لئے بغیر ان پر جم کر حملہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ انیس مئی کو ساتویں اور آخری مرحلہ کا ووٹنگ ہونا ہے ۔ لیکن ووٹنگ سے قبل ہی کانگریس پارٹی میں بڑے بڑے اجلاس ہورہے ہیں تاکہ شکست کی ذمہ داری طے ہو اور اس شکست کیلئے نامدار کو بچایا جاسکے ۔