Select your Top Menu from wp menus

ملی ماڈل اسکول کا بارھویں کا نتیجہ صد فی صد رہایہ نتائج ہماری بچیوں کی لگن اور سخت محنت کا نتیجہ ہیں/ پروفیسر محمد ابراہیم

ملی ماڈل اسکول کا بارھویں کا نتیجہ صد فی صد رہایہ نتائج ہماری بچیوں کی لگن اور سخت محنت کا نتیجہ ہیں/ پروفیسر محمد ابراہیم

نئی دہلی (پریس یلیز) ملی ماڈل اسکول ابوالفضل  انکلیو کے دسویں اور بارھویں کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے ۔ اس سال بارھویں کا نتیجہ صد فیصد رہا ، جامعہ بورڈ کے امتحان میں شریک بارھویں کی سبھی 16 بچیوں نے اول نمبر سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ چار بچیاں عائشہ اشرف ، آفرین شمسی ، نشاء اور نذرانہ  نے  امتیازی نمبرات سے  کامیابی حاصل کی ہے ۔

 دسویں کا نتیجہ 99 فیصد رہا  جامعہ بورڈ میں شریک بچیوں میں جامعہ بورڈ کے امتحان میں 20 بچیوں نے شرکت کی جس میں 3 بچیوں حذیفہ بے بی  ،صفیہ سعود اور عمیم نے امتیازی پوزیشن حا صل کی ہے کل 9  بچیوں  نے اول درجے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔  بچیوں کی کامیا بی پر 

اسکول کے منیجر پروفیسر محمد ابراہیم و پرنسپل ثمینہ بیگم نے خوشی کا اظہار کیا اور بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ منیجر پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ یہ نتائج تعلیم کے تئیں ہماری اسکول ٹیچرس اور بچیوں کی لگن اور سخت محنت کا نتیجہ ہیں ۔