Select your Top Menu from wp menus

کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن سنگھ کی اہلیہ سروج سنگھ کا بدھ کے روز انتقال

کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن سنگھ کی اہلیہ سروج سنگھ کا بدھ کے روز انتقال

یواین آئی


نئی دہلی، 15 مئی : سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن سنگھ کی اہلیہ محترمہ سروج سنگھ کا بدھ کے روز انتقال ہو گیا۔
مسز سنگھ کئی دنوں سے بیمار تھیں۔ ان کی عمر تقریبا 84 سال تھی۔ ان کے بیٹے اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اجے سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ وہ گریٹر نوئیڈا کے جے پی گرین میں رہتیں تھیں۔ ان کے شوہر مسٹر ارجن سنگھ کا انتقال چار مارچ 2011 کو دہلی میں ہوگیاتھا۔