Select your Top Menu from wp menus

الیکشن سروے کرنے کے معاملے میں تین میڈیا ہاؤس کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

الیکشن سروے کرنے کے معاملے میں  تین میڈیا ہاؤس کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

یو این آئی


نئی دہلی، 15 مئی : الیکشن کمیشن نے تین میڈیا ہاؤس اکنامک ٹائمز، سوراج ماس میڈیا اور آئی اے این ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو الیکشن سروے کرنے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ان تینوں اداروں کو نوٹس جاری کرکے 48 گھنٹے کے اندر اس کا جواب دینے کو کہا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس طرح سروے جاری کرنا عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 126 اے کی خلاف ورزی ہے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔