Select your Top Menu from wp menus

گوئل کی صدر جمہوریہ سے مغربی بنگال تشدد پر نوٹس لینے کی اپیل

گوئل کی صدر جمہوریہ سے مغربی بنگال تشدد پر نوٹس لینے کی اپیل

یواین آئی


وارانسی، 15 مئی : ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ کے ‘روڈ شو’ میں تشدد کے لئے وہاں کی ممتا بنرجی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس معاملہ میں الیکشن کمیشن اور صدر رام ناتھ كووند سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گوئل نے وارانسی میں بی جے پی کے پروانچل میڈیا سینٹر میں منگل کی شب صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشددکا واقعہ بتاتا ہے کہ ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت میں آئینی ڈھانچہ منہدم ہو چکا ہے اور وہاں کی حکومت سماج دشمن عناصر کے ساتھ کھڑی ہے۔اس سنگین واقعہ کے معاملہ میں الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس نہیں لینا افسوسناک ہے۔ اس پر کمیشن اور صدر کو نوٹس لینا چاہئے.
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نے کہا کہ 23 مئی کو جب انتخابات کے نتائج کا اعلان آ ئیں گے تب مغربی بنگال میں تشدد کا جواب بی جے پی کی جیت کی شکل میں سامنے آئے گا۔