Select your Top Menu from wp menus

پچھلے پانچ سال میں وزیراعظم نے ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیاکیا: راہل گاندھی

پچھلے پانچ سال میں وزیراعظم نے ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیاکیا: راہل گاندھی

یواین آئی


نیمچ،14مئی :کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر یکے بعد دیگرے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو آم کھانا سکھادیاہے ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیاکیا۔
مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مندسورپارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو بتادیا کہ وہ آم کیسے کھاتے ہیں ،کیسے چھیلتے ہیں ۔کرتے کی آستین کاٹ کررکھتے ہیں ،تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بنے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو یہ سب بتادیا ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں بے روزگاروں کے لیے کیاکیا۔
اپنے تقریبا نصف گھنٹے کے خطاب کی شروعات میں انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ انکا موڈ کیسا ہے ۔اس دوران انھوں نے چوکیدار سے متعلق متنازعہ نعرے بھی لگوائے اور دعوی کیاکہ وہ اسی کے ذریعہ کانگریس کارکنوں کے موڈ کا پتہ کرتے ہیں ۔