Select your Top Menu from wp menus

وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نفرت کی سیاست پر کانگریس جیت حاصل کرے گی:راہل گاندھی

وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نفرت کی سیاست پر  کانگریس جیت حاصل کرے گی:راہل گاندھی

یو این آئی


نئی دہلی، 12 مئی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے سترہویں لوک سبھا کے لئے ہو رہے عام انتخابات میں پارٹی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ محبت کی سیاست کانگریس پارٹی کی برسوں پرانی علامت رہی ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نفرت کی سیاست پر جیت حاصل کرے گی۔
مسٹر گاندھی نے یہاں اورنگزیب لین واقع پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ’’کانگریس یہ انتخابات روزگار، کسانوں کے مسائل، نوٹ بندي اور جی ایس ٹی کا معیشت پر اثر اور مودی حکومت کے دور میں رافیل سمیت بدعنوانی کے مختلف مسائل پر لڑ رہی ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کانگریس کو دہلی میں کتنی نشستیں ملیں گی، انہوں نے کہاکہ ’’یہ عوام کی صوابدید پر منحصر ہے۔ عوام فیصلہ کریں گے کہ کون فاتح ہوگا‘‘۔