Select your Top Menu from wp menus

اعظم گڑھ کا نوجوان ممبئ کے گونڈی سے پر اسرار حالت میں غائب

اعظم گڑھ کا نوجوان ممبئ کے گونڈی سے پر اسرار حالت میں غائب
اعظم گڑھ،25اپریل (خان عثمان )اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور کا ایک نوجوان ممبئ کے گونڈی سے گزشتہ ایک ماہ قبل پر اسرار طریقے لاپتہ ھو گیا۔تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔موصول اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پور تحصیل نظام آباد کا رہنے والا جمشید (20)ممبئ کے کرلا میں انل نامی سیٹھ کے یہاں نوکری کرتا تھا۔گزشتہ ہولی کو وہ اپنی بہن سے ملنے گونڈی گیا ہو تھا۔بہن سے ملاقات کرنے کے بعد وہ واپس اپنی جگہ لوٹنے کیلئے نکلا لیکن اس کے بعد سے اس کا کوئ سراغ نہیں ملا ۔اس وقت سے اس کا موبائل نمبر بھی بند جا رہا ہے۔چونکہ اہل خانہ کا  کوئ ذمہ دار  فرد ممبئ میں نہیں ہے اس لئے اس گمشدگی کی رپورٹ بھی درج نہیں ہوئ ہے اس لئے معاملا مزید تشویشناک ہو گیا ہے۔گمشدہ جمشید کی عمر بیس سال رنگ گیہواں قد 5 فٹ 7 انچ ہے۔جسم موٹا ہے اور شکل سے معصوم لگتا ہے۔لڑکے کے اہل خانہ  نے ممبئ پولس سے گمشدہ لڑکے کو تلاش کرنے کی گذارش کی ہے۔