Select your Top Menu from wp menus

شہید ہیمنت کرکرے کی توہین بی جے پی کا ناقابل معافی جرم:کانگریس

شہید ہیمنت کرکرے کی توہین بی جے پی کا ناقابل معافی جرم:کانگریس
نئی دہلی20اپریل: کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے مالیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے شہید ہیمنت کرکرے کی توہین والے بیان کی مذمت کی۔ رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی کے ذریعہ بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو پارلیمانی انتخابات کے لیے ٹکٹ دیئے جانے پر سخت مذمت کی ہے۔ سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ مودی جی کی چہیتی پرگیہ ٹھاکر نے ملک کے ایک شہید(ہیمنت کرکرے) کو دیش کا غدار قرار دیا ہے۔ یہ دراصل بی جے پی کا ملک سے غداری کا ایک چہرہ ہے۔ سرجے والا نے وزیراعظم مودی پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندررمودی خود اس طرح کی باتیں اپنے لوگوں سے کہلاتے ہیں اس لیے مودی جی کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔