Select your Top Menu from wp menus

تقریرکے دوران ہاردیک پٹیل پرحملہ

تقریرکے دوران ہاردیک پٹیل پرحملہ
گجرات 19 اپریل: پاٹی دار آندولن کے لیڈر و کانگریس قائد ہاردیک پٹیل کوانتخابی مہم کے دوران تلخ تجربہ ہوا۔ وہ ریاست گجرات کے سریندرنگرمیں کانگریس کی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے کہ ایک شخص نے منچ  پرپہنچ کر ہاردیک پٹیل سے بحث کی اور ان کو طمانچہ رسید کردیا۔ وہ مزید حملہ کرنے والا تھاکہ اسے وہاں موجود افراد نے ناکام بنادیا۔ پتہ چلا ہے کہ حملہ آورکا کہنا ہے کہ کانگریس میں شامل ہونے پر اس نے ہاردیک پٹیل کے ساتھ یہ حرکت کی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاٹی داراحتجاج میں 14 افراد کی موت ہوگئی اورہارڈیک پٹیل کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔