Select your Top Menu from wp menus

سڑک حادثے میں ایک معلمہ کی موت

سڑک حادثے میں ایک معلمہ کی موت
 سمستی پور(محمد مصطفیٰ)سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے سرحدی علاقہ بیگوسرائے کے فتیحا گاؤں کے قریب  قومی شاہراہ28  پر  ایک آٹو سے گرنے کی وجہ سے،سرکاری اسکول کی ایک معلمہ کی موت ہوگئی مقامی باشندوں کی اطلاع پر پہنچے اہل خانہ نے  آناً فانا میں زندہ سمجھ کر علاج کے لئے سب ڈیویژن اسپتال میں لے کر آئے لیکن ڈاکٹر ارون کمار نے دیکھتے کے ساتھ ہی معلمہ کو مردہ قرار دے دیا بتایا جاتا ہے كہ اجيارپور تھانہ حلقہ کے بیلامیگھ گاؤں رہائشی کیلاش بیٹھا کے 45 سالہ بیوی کماری ویبھا رجک جو بیلامیگھ پرائمری اسکول میں ٹیچر کے عہدے پر فائز تھی. آج، اپنے نئے مکان کے افتتاح کے موقع پر بجھوڑا جھمٹھیا گنگا ندی میں غسل کرنے آٹو سے جا رہی تھی اسی دوران فتیحا گاؤں کے قریب ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے آٹو سے گر گئی جس کی وجہ سے معلمہ کی موت واقع ہوگئی۔
  • 1
    Share
  • 1
    Share