Select your Top Menu from wp menus

تعلیمی بیداری کانفرنس آج مولانا عبدالسلام صاحب کی نگرانی میں تیاریاں مکمل

تعلیمی بیداری کانفرنس آج مولانا عبدالسلام صاحب کی نگرانی میں تیاریاں مکمل
عبدالخالق القاسمی/اسٹارنیوزٹوڈے
مظفرپور:اوڑائی 18 اپریل/ یک روزہ تعلیمی بیداری  کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں,،اس کی جانکاری دیتے ہوئے مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا کے مہتمم حافظ عبدالسلام صاحب نے بتایا کہ آج 18اپریل بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا وقت مناسب مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا مظفرپور  کے کیمپس میں یک روزہ تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد  ہوگا وہیں مدرسہ ھذا کے طلباء بھی اپنا پروگرام پیش کرینگے,جس میں سیاسی ،سماجی ،علماء کرام شرکت کرینگے،یہ کانفرنس مولانا عمر صاحب القاسمی چیئرمین الامداد چیری ٹیبل ٹرسٹ مادھوپور سیتامڑھی کی سرپرستی میں ہوگا, جبکہ اس پروگرام کی صدارت حضرت مولانا عباس رحمانی صاحب امام و خطیب چھوٹی مسجد مہسول سیتامڑھی کرینگے, وہیں اس کانفرس کی قیادت مدرسہ ھذا کے ناظم مولانا عبدالسلام صاحب کرینگے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا عبدالخالق القاسمی بیورچیف اسٹارنیوزٹوڈے و سہارا ایکسپریس مظفرپور کو مدعو کیا گیا ہے,بحیثیت مقررین خطیب بے مثال حضرت مولانا قمر عالم صاحب القاسمی ناظم تعلیمات جامعہ قاسم العلوم کلکتہ,مقرر شعلہ بیان حضرت مولانا احمد ضیاء صاحب مہتمم مدرسہ سلیمانیہ رامکھتاری مظفرپور, کو مدعو کیا گیا ہے ان کے علاوہ علاقائی ومقامی علماء کرام بھی شرکت کرینگے،اس کانفرنس کا باضابطہ آغار جناب قاری معراج اسلم استاذ جامعہ قاسمیہ دارالعلوم بالاساتھ سیتامڑھی و حافظ شریف الحق امام مسجد النور اورائی کی تلاوت پاک سے ہوگا جبکہ نعت پاک کا گلدستہ پیش کرنے کے لئے اظہرالدین دلکش مدھوبن سیتامڑھی,شہنشاہ ترنم راشد مظفرپوری,عندلیب رسالت ماسٹر اکبر بیشی مظفرپور,بلبل باغ مدینہ مولانا رحمت اللہ القاسمی, نظامت کے فرائض مولانا عبدالسمیع قاسمی پچنور سیتامڑھی انجام دینگے, اس پروگرام کو تاریخی بنانے کے لئے مقامی سطح پر لوگ ابھی بھی سرگرم ہیں ،اس پروگرام کی تیاری اس. کے روح رواں حافظ عبدالسلام  صاحب  کی نگرانی میں مکمل کرلی گئی ہے عملہ متحرک فعال نظرآرہےہیں،پروگرام کا کامیاب بنانے میں. مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا کے اساتذہ و طلبہ اور گاوں کے لوگ ہمہ وقت مصروف ہیں
  • 1
    Share
  • 1
    Share