Select your Top Menu from wp menus

لڑکیوں کو اعلٰی تعلیم اور اسلامی معاشرت سے آراستہ ہونا ضروری این ٹی آر ڈگری کالج محبوب نگر میں آگرہ سے سعدیہ سلیم کا آن لائن لیکچر

لڑکیوں کو اعلٰی تعلیم اور اسلامی معاشرت سے آراستہ ہونا ضروری  این ٹی آر ڈگری کالج محبوب نگر میں آگرہ سے سعدیہ سلیم کا آن لائن لیکچر

(محبوب نگر 15 اپریل_راست ای میل) علم روشنی ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں.. تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف اسکول کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ ایک پڑھا لکھا انسان اپنی معاشرتی روایات کا خیال رکھ سکے… موجودہ زمانے میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں تعلیم کے میدان میں پیش پیش ہیں.. لیکن ان کی راہ میں کچھ سماجی رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرتے ہوئے عصر حاضر میں لڑکیاں اعلٰی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں.. اور اسلامی شعور کی پابندی کے ساتھ اعلٰی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتی ہیں.. ان خیالات کا اظہار محترمہ سعدیہ سلیم صاحبہ لیکچرار اردو سینٹ جانس کالج آگرہ پی. ایچ ڈی اسکالر عثمانیہ یونیورسٹی نے این ٹی آر کالج محبوب نگر کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آن لائن لیکچر میں کیا.. ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو این ٹی آر کالج نے اس لیکچر کا اہتمام کیا اور بذریعہ فون بلیو ٹوٹھ اسپیکر سے رابطہ کرتے ہوئے آگرہ سے سعدیہ سلیم صاحبہ کی برائے راست گفتگو کو یقینی بنایا.. محترم سعدیہ سلیم نے اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود امور خانہ داری نبھاتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی زیر نگرانی اردو میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں اور اس کے ساتھ سینٹ جانس کالج آگرہ میں اردو لکچرار ہیں.. انہوں نے کہا کہ لڑکیاں پردے کی پابندی کرتے ہوئے اعلٰی تعلیم حاصل کریں… مسابقتی امتحانات میں حصہ لیں اور مختلف ملازمتوں کی اہل بنیں.. انہوں نے کہا کہ آج سماج میں مسلم لڑکیوں کو اعلٰی تعلیم کے حصول میں کئی سماجی بندھنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے باوجود لڑکیاں پڑھ رہی ہیں.. لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاق کا پیکر بنائیں.. تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھیں اور اپنی زندگی کو خوشگوار بنائیں.. ایک لڑکی کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہوتی ہے اور ہندوستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے انقلاب لایا جاسکتا ہے تعلیم یافتہ لڑکی اسلامی معاشرت سے آراستہ ہوں اور وہ جس گھر میں ریے اپنے وجود سے علم و ہنر کا احساس دلائے.. اس لکچر کے اختتام پر این ٹی آر محبوب نگر کی طالبات نے سعدیہ سلیم سے سوالات پوچھے.. محترمہ آمنہ بیگم لیکچرار شعبہ تاریخ نے سعدیہ سلیم کا شکریہ ادا کیا… آگرہ سے آن لائن لیکچر کے اہتمام پر کالج ھذا کی پرنسپل ڈاکٹر بی بی زینب بیگم اور دیگر اساتذہ نے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو مبارکباد پیش کی…

  • 1
    Share
  • 1
    Share